ترکیہ کا 1994 میں جمہوریہ روانڈا میں  انسانیت کی حالیہ تاریخ کے بدترین نسل کشی پربیان

وزارت خارجہ نے روانڈا میں توتسیوں کے خلاف نسل کشی کی برسی کے موقع پر ایک تحریری پیغام جاری کیا ہے

1971537
ترکیہ کا 1994 میں جمہوریہ روانڈا میں  انسانیت کی حالیہ تاریخ کے بدترین نسل کشی پربیان

ترکیہ نے 1994 میں جمہوریہ روانڈا میں  انسانیت کی حالیہ تاریخ کے بدترین مظالم میں سے توتسیوں کی نسل کشی  کی یاد منائی جا رہی ہے۔

وزارت خارجہ نے روانڈا میں توتسیوں کے خلاف نسل کشی کی برسی کے موقع پر ایک تحریری پیغام جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  توتسیوں کے خلاف نسل کشی کی گہرے دکھ کے ساتھ یاد منائی جا رہی ہے۔  ہم اس موقع پر  روانڈا کی دوست ریاست اور اس کے عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ہم  راونڈ  میں امن، استحکام اور فلاحی ماحول کی برقراری کو یقینی  بنانے کے خواہاں ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ترکیہ  انسانیت کے خلاف ہر قسم کے جرائم، نسل پرستی، اسلامو فوبیا، زینو فوبیا اور انتہا پسندانہ نظریات کے خلاف ہے اور مستقبل میں بھی ایسے ہی مصائب کو روکنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔

روانڈا میں 1994 میں، حوثیوں نے توتسیوں کے خلاف نسل کشی شروع کی، جنھیں انھوں نے اس وقت کے صدر جووینال حبیاریمانا کے طیارے کے حادثے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ ملک میں 100 دنوں تک جاری رہنے والے قتل عام میں 800,000 سے زاہد  توتسی ہلاک ہوگئے تھے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے ہر سال 7 اپریل کو روانڈا کی نسل کشی کے متاثرین کا یومِ یاد منایا جاتا ہے، اس نسل کشی کو تاریخ کی عظیم ترین نسل کشی میں شمار کیا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں