ترکیہ: تجارتی بحری جہاز سمندر برد ہو گیا

ضلع انطالیہ کے کھُلے سمندر میں گنی بساو کا پرچم بردار تجارتی بحری جہاز سمندر برد ہو گیا۔ عملے کے 5 افراد کو بچا لیا گیا، 9 کی تلاش جاری

1970242
ترکیہ: تجارتی بحری جہاز سمندر برد ہو گیا

ترکیہ کے ضلع انطالیہ کے کھُلے سمندر میں گنی بساو کا پرچم بردار تجارتی بحری جہاز سمندر برد ہو گیا ہے۔

 حادثے میں جہاز کے عملے کے 5 افراد کو بچا لیا گیا اور 9 کی تلاش جاری ہے۔

اطلاع کے مطابق انطالیہ قملو جا  کے کھُلے سمندر میں گنی بساو کا پرچم بردار بحری جہاز ڈوبنے کی خبر موصول ہونے پر ساحلی سکیورٹی کمانڈ آفس سے منسلک امدادی ٹیموں کو علاقے کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔

انطالیہ کے گورنر ایرسن یازیجی نے کہا ہے کہ جہاز کے شامی الاصل 14 رکنی عملے میں سے 2 کو ساحلی سکیورٹی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے  سطح سمندر سے نکال کر فینیکے سرکاری ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

یازیجی کے مطابق عملے کے  3 افراد  کو دیگر تجارتی جہازوں کی طرف سے بچایا گیا ہے اور 9 افراد کی تلاش جاری ہے۔

اطلاع کے مطابق گنی بساو کا پرچم بردار تجارتی بحری جہاز اسکندرون  سے یوکرین کی ازمائل بندرگاہ کی طرف روانہ ہو رہا تھا۔

واقعے کی تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں