ترکیہ: چاوش اولو۔ النہیان ملاقات

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کی وزیر خارجہ عبداللہ بن زید النہیان کے ساتھ ملاقات، جامع اقتصادی اشتراک سمجھوتے کے منظوری مرحلے پر بات چیت

1969320
ترکیہ: چاوش اولو۔ النہیان ملاقات

ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید النہیان کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

سفارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق مذاکرات میں ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان طے پانے والے جامع اقتصادی اشتراک سمجھوتے کے منظوری مرحلے  پر اور دو طرفہ سیاسی تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

مذاکرات میں بالقانی ممالک  کے حالات پر بھی تبادلہ خیالات کیا گیا۔



متعللقہ خبریں