امینے ایردوان کی نیویارک میں آذربائیجان کی قومی اسمبلی کی اسپیکر  صاحبہ  غفاروا سے ملاقات

ترکش ہاوس  میں غفاروا کے ساتھ  امینے ایردوان   کی ملاقات میں وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  بھی موجود تھے

1967299
امینے ایردوان کی نیویارک میں آذربائیجان کی قومی اسمبلی کی اسپیکر  صاحبہ  غفاروا سے ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ خاتون اول ایمنے ایردوان نے 30 مارچ کو بین الاقوامی زیرو ویسٹ ڈے کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے  موقع پر نیو یارک میں   آذربائیجان کی قومی اسمبلی کی  اسپیکر  صاحبہ  غفاروا سے ملاقات کی ہے۔

ترکش ہاوس  میں غفاروا کے ساتھ  امینے ایردوان   کی ملاقات میں وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  بھی موجود تھے۔

اس  ملاقات  سے  متعلق  اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیغام  جاری کرتے ہوئے امینے  ایردوان    نے کہا کہ  ہم نے زیرو ویسٹ کے بارے میں اپنے تجربات شیئر کیے ہیں ، ہم اس بات پر متفق ہیں کہ ماحولیاتی مسائل دنیا کے تمام ممالک کی ذمہ داری ہیں اور موسمیاتی بحران کے خلاف ہمیں مشترکہ جدو جہد کرنے کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 14 دسمبر 2022 کو "زیرو ویسٹ" کی قرارداد منظور کی جس میں ترکیہ  کو مرکزی کردار ادا کیا گیا ہے۔

جنرل اسمبلی کے اس فیصلے کے ساتھ ہی 30 مارچ کو ’’بین الاقوامی زیرو ویسٹ ڈے‘‘ کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 



متعللقہ خبریں