ہم ہر فرصت میں زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے بحالی امور کا جائزہ لیں گے، صدر ایردوان

صدر ایردوان نے خطائے میں افطار  تقریب میں شرکت کی اور  6 فروری کے ہولناک زلزلے  میں عظیم سطح کی تباہ کاریاں ہونے والے علاقوں میں جاری امور کے بارے میں آگاہی کرائی

1964857
ہم ہر فرصت میں زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے بحالی امور کا جائزہ لیں گے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ وہ ہر فرصت میں زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ  کریں گے اور شہر کی نشاطِ نو  کے امور کا قریبی طور پر جائزہ لیں گے۔

صدر ایردوان نے خطائے میں افطار  تقریب میں شرکت کی اور  6 فروری کے ہولناک زلزلے  میں عظیم سطح کی تباہ کاریاں ہونے والے علاقوں میں جاری امور کے بارے میں آگاہی کرائی۔

ان کا کہنا تھا کہ صدی کی آفت  کے نقصانات  پر  صرف اور صرف باہمی تعاون  سمیت  مملکت و قوم کے کندھے سے کندھا ملا کر کاروائیاں  کرنے سے ہی قابو پایا جا سکتا ہے۔ بہار اور موسم گرما کو بہترین طریقے سے  بروئے کار لاتے ہوئے ہم اپنے شہروں کی نشاطِ نو کی راہ میں اہم فاصلہ طے کرنا چاہتے ہیں۔

صدر نے  زور دیتے ہوئے کہا  کہ  ہم صوبہ خطائے  کو اس کے انفراسٹرکچر، سپر اسٹرکچر اور ثقافتی اثاثوں کے ساتھ دوبارہ سے جانبر  کرنے کے لیے وقت کے خلاف جنگ  کررہے  ہیں، "ہماری  بلدیات معمولات زندگی کی بحالی تک اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں  گی، اور ہم آپ کے دکھ درد کو بانٹنے اور مکمل ہونے والے کام کا قریب سے  جائزہ لینے کے لیے ہر موقع پر یہاں آئیں گے۔"



متعللقہ خبریں