ترکیہ امسال کے پہلے دو ماہ میں 4 ملین غیر ملکی سیاحوں کی آمد

فراہم کردہ  اعدادو شمار  کے مطابق مذکورہ مدت میں ترکی نے 3  ملین  876 ہزار 381 غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی کی جبکہ دو ماہ کی مدت میں سیاحوں  میں اضافے کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 37.31 فیصد رہی

1964706
ترکیہ امسال کے پہلے دو ماہ میں 4 ملین غیر ملکی سیاحوں کی آمد

ترکیہ نے اس سال کے پہلے 2 مہینوں میں تقریباً 4 ملین غیر ملکی سیاحوں کی  میزبانی کی ہے۔

ثقافت اور سیاحت کی وزارت نے 2023 کے پہلے 2 ماہ کے سیاحت کے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔

فراہم کردہ  اعدادو شمار  کے مطابق مذکورہ مدت میں ترکی نے 3  ملین  876 ہزار 381 غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی کی جبکہ دو ماہ کی مدت میں سیاحوں  میں اضافے کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 37.31 فیصد رہی۔

جنوری اور فروری میں 105.99 فیصد اضافے کے ساتھ روس سب سے زیادہ سیاح ترکیہ بھیجنے والا ملک بن گیا ہے۔

بلغاریہ 33.19 فیصد کے اضافے کے ساتھ دوسرے اور جرمنی 24.6 فیصد اضافے کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ ایران اور جارجیا بھی بالترتیب سب سے زیادہ سیاح بھیجنے والے ممالک میں شامل  ہیں۔

پہلے دو ماہ میں روس سے 507 ہزار 513، بلغاریہ سے 318 ہزار 11 اور جرمنی سے 288 ہزار 124 سیاح ترکیہ تشریف لائے۔

فروری میں 1 ملین  870 ہزار 414 غیر ملکی سیاح ترکی آئے جو پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 21.35 فیصد زیادہ ہے۔

فروری میں روس سے 227 ہزار 965، بلغاریہ سے 150 ہزار 873 اور جرمنی سے 148 ہزار 169 افراد ترکیہ داخل ہوئے۔

فروری میں ترکیہ میں سب سے زیادہ سیاح بھیجنے والے ممالک کی درجہ بندی میں روس 103 فیصد اضافے کے ساتھ پہلے، بلغاریہ 17.14 فیصد اضافے کے ساتھ دوسرے اور جرمنی 15.16 فیصد اضافے کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

جرمنی کے بعد ایران اور جارجیا کا نمبر آتا ہے۔



متعللقہ خبریں