ترکیہ 20230 تک تمام افراد کو پینے کی صاف پانی کے لیے کام کررہا ہے: وزیر واحد کریش جی

وزیر واحد کریش جی   نے ان خیالات کا اظہار  اقوام متحدہ   کی  اقتصادی اور سماجی کونسل (ECOSOC)  کی  آبی کانفرنس کے دائرہ کار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

1964660
ترکیہ 20230 تک تمام افراد کو پینے کی صاف پانی کے لیے کام کررہا ہے: وزیر واحد کریش جی

زراعت اور جنگلات کے وزیر واحد کریش جی  نے کہا کہ ترکیہ نے 2030 تک پینے کے صاف پانی تک ہر ایک کی رسائی کے لیے تکنیکی اور صلاحیت کی مدد فراہم کرنے، اپنے تجربے اور بہترین طریقوں کا اشتراک کرنے اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کا عہد کیا ہے۔

وزیر واحد کریش جی   نے ان خیالات کا اظہار  اقوام متحدہ   کی  اقتصادی اور سماجی کونسل (ECOSOC)  کی  آبی کانفرنس کے دائرہ کار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ  آب و ہوا کی تبدیلی کے ساتھ پانی کی اہمیت روز بروز بڑھ رہی ہے، واحد کریش جی  نے 2030 تک عالمی اہداف تک پہنچنے کے لیے اضافی مالی وسائل کو متحرک کرنے اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت کی نشاندہی کی ہے۔

واحد کریش جی   نے کہا کہ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، پائیدار ترقی کے ہدف نمبر 6، جس میں 2030 تک پانی سے متعلق اہداف شامل ہیں، تک پہنچنے کے لیے عالمی سطح پر کوششوں کو چار گنا بڑھا دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکیہ  ان ممالک میں سے ایک ہے جو اپنی قومی آمدنی کے مقابلے میں سب سے زیادہ انسانی امداد فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف حصوں میں مختلف ریسرچ کی جا رہی ہیں   اور ترکیہ   بنیادی طور پر افریقہ میں  2005 سے  پینے اور پینے کی اشیاء فراہم کا بندو بست کررہا ہے۔ترکیہ نے  افریقی براعظم میں 512 کنوؤں کے ساتھ 1.85 ملین لوگوں  کے لیے پانی کا بندو بست کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2030 تک، ترکیہ پینے کے صاف پانی تک ہر ایک کی رسائی کے لیے تکنیکی اور صلاحیت کی مدد فراہم کرنے، اپنے تجربے اور بہترین طریقوں کو بانٹنے، اپنی سرحدوں سے باہر انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کرنے اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔



متعللقہ خبریں