ترکیہ: ہم اناج سمجھوتے میں 60 روزہ نہیں 120 روزہ توسیع کرنا چاہتے ہیں

ہم استنبول اناج راہداری سمجھوتے کی میعاد میں 120 روزہ توسیع کی طلب کے ساتھ روس اور یوکرین سے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں: وزیر دفاع حلوصی آقار

1960178
ترکیہ: ہم اناج سمجھوتے میں 60 روزہ نہیں 120 روزہ توسیع کرنا چاہتے ہیں

ترکیہ کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ ہم استنبول اناج راہداری سمجھوتے کی میعاد میں 120 روزہ توسیع کی طلب کے ساتھ روس اور یوکرین سے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حلوصی آقار نے ترکیہ قومی اسمبلی میں ایجنڈے کے موضوعات پر بیانات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین سے  ، اناج راہداری سمجھوتے کی میعاد میں 120 روزہ توسیع کی طلب کے ساتھ  اور وزراء کی سطح پر، مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ " کل تک کثیر تعداد میں بحری جہازوں کے ذریعے اناج اور دیگر غذائی اجناس  کی رسل و رسائل کی جا چکی ہے۔ یوکرینی بندرگاہوں سے نکالے گئے جس اناج اور غذائی اجناس کی ہم بات کر رہے ہیں اس کی مقدار 24 ملین ٹن سے زائد ہے۔ سمجھوتے نے علاقائی ہی نہیں عالمی امن میں بھی اور غذائی اجناس کے نرخوں میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ سمجھوتے کا دوام حقیقی معنوں میں نہایت ضروری ہے۔ ہم سمجھوتے میں 2 ماہ کی بجائے 120 روزہ توسیع کےلئے مذاکرات کر رہے ہیں"۔

آقار نے کہا ہے کہ روسی اور یوکرینی فریق موضوع کا جائزہ لینے کے بعد اس بارے میں  فیصلہ کریں گے۔ اقوام متحدہ بھی ہم سے ہم فکر ہے۔ انشاء اللہ آئندہ دنوں میں ہم اس مسئلے کو مثبت شکل میں حل کرنے کی کوشش کریں گے"۔

بحیرہ اسود کے اوپر امریکی ڈرون طیارے اور روسی جنگی طیارے کے درمیان ٹکراو سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ "ہم حالات پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور معاملے کو ، اپنے امریکی مخاطبین کے ساتھ بات چیت کے ذریعے اور معقول  و منطقی شکل میں حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں"۔



متعللقہ خبریں