ترکیہ کے عام انتخابات،انتخابی شیڈول جاری ہو گیا
بتایا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں صدارتی امیدواروں کے لیے ناموں کی درخواست 23 مارچ تک جمع کروا سکیں گی جن کے حتمی ناموں کا اعلان 31 مارچ کو ہوگا
1959197
ترکیہ میں 14 مئی کو ہونے والے صدارتی و عام انتخابات کا شیڈول سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے۔
ان انتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتیں 18 تا 24 مارچ کے درمیان الیکشن کمیشن میں پروٹوکول جمع کروائیں گی۔
بتایا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں صدارتی امیدواروں کے لیے ناموں کی درخواست 23 مارچ تک جمع کروا سکیں گی جن کے حتمی ناموں کا اعلان 31 مارچ کو ہوگا۔
ترکیہ میں صدارتی و عام انتخابات 14 مئی کو ہونگے ، واضح اکثریت نہ ملنے کی صورت میں دوسرا مرحلہ 28 مئی کو ہوگا۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ
فلسطین کو تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون، انصاف اور ضمیر کا تقاضا ہے
صوبہ شرناک میں ایک خصوصی آپریشن میں 4 دہشت گرد غیر فعال
بیت الشباب کے نواحی علاقوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے رکن دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی