فن لینڈ اور سویڈن کو نیٹو کی رکنیت کے لیے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے: ابراہیم قالن

ابراہیم قالن   نے ان خیالات کا اظہار  بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ایک   بیان  دیتے ہوئے کیا۔  قالن نے کہا کہ ترکیہ-سویڈن-فن لینڈ کی مستقل مشترکہ میکانزم میٹنگ عموماً مثبت ماحول میں رہی ہے

1957550
فن لینڈ اور سویڈن کو نیٹو کی رکنیت کے لیے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے: ابراہیم قالن

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن  نے کہا کہ فن لینڈ اور سویڈن کے نیٹو کے رکن بننے کے لیے سیکیورٹی خدشات کو دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

ابراہیم قالن   نے ان خیالات کا اظہار  بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ایک   بیان  دیتے ہوئے کیا۔

 قالن نے کہا کہ ترکیہ-سویڈن-فن لینڈ کی مستقل مشترکہ میکانزم میٹنگ عموماً مثبت ماحول میں رہی ہے۔

قالن نے کہا کہ سویڈن اور فن لینڈ کے نیٹو عمل کے حوالے سے "سیکیورٹی خدشات کو دور کرنے کے لیے اقدامات ٹھانے کی ضرورت ہے۔

قالن نے کہا کہ سویڈن اور فن لینڈ کا نیٹو عمل ایک ساتھ کام کرے گا یا الگ الگ اس حوالے سے رفتار، دائرہ کار اور عمومی فریم ورک کا انحصار ان اقدامات پر ہے جو یہ ممالک اٹھائیں گے۔

ابراہیم قالن نے کہا کہ فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کے حوالے سے ترکیہ کی طرف سے کوئی تاخیر یا اختلافات  نہیں ہے۔

24 فروری 2022 کو روس نے یوکرین میں جنگ شروع کرنے کے بعد، سویڈن اور فن لینڈ نے اپنی دیرینہ غیر جانبداری کی پالیسی کو ایک طرف رکھ دیا اور نیٹو میں شامل ہونے کے لیے درخواست دی تھی۔

 28 جون کو اسپین کے شہر میڈرڈ میں نیٹو سربراہی اجلاس میں رکنیت کے لیے درخواست دینے والے ان ممالک  کو ترکیہ نے ویٹو کردیا تھا۔  حکومتِ ترکیہ  دونوں ممالک کے ساتھ ایک پروٹوکول پر دستخط  کرتے ہوئے  دہشت گرد تنظیموں کی کھلے عام حمایت  کو ترک کرنے سے متعلق کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی منتظر ہے۔



متعللقہ خبریں