ترکیہ: ہم، اقوام متحدہ، یوکرین اور روس کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں

ہم اناج راہداری مرحلے کے دوام کے لئے سمجھوتے کے فریقین  یعنی  اقوام متحدہ، یوکرین اور روس کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں: وزیر دفاع حلوصی آقار

1957358
ترکیہ: ہم، اقوام متحدہ، یوکرین اور روس کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں

ترکیہ کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ ہم اناج راہداری مرحلے کے دوام کے لئے سمجھوتے کے فریقین  یعنی  اقوام متحدہ، یوکرین اور روس کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حلوصی آقار نے موضوع سے متعلق جاری کردہ  تحریری بیان میں کہا ہے کہ اناج راہداری سمجھوتے کی معیاد 18 مارچ کو پوری ہو رہی ہے۔ سمجھوتے کے دوام کے لئے ہم معاہدے کے فریقین، اقوام  متحدہ، یوکرین اور روس کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

آقار نے کہا ہے کہ معاہدے کی معیاد میں دوسری دفعہ اضافے کے لئے یوکرین نے مثبت رائے کا اعلان کر دیا ہے۔ روس کا روّیہ بھی مثبت ہے۔ ہم بھی تمام فریقین کے ادا کردہ کردار کے ساتھ اناج مرحلے کے دوام کی یقین دہانی کروا رہے اور انتظار کر رہے  ہیں۔ اس معاملے میں ہماری کوششیں جاری ہیں"۔

وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ اناج راہداری کے ذریعے اس وقت تک 2 کروڑ 34 لاکھ ٹن سے زائد گندم،  مکئی، جو اور دیگر زرعی اجناس کی ترسیل کی جا چُکی ہے۔راہداری سے گزرنے والے اناج کا 40 فیصد ایشیاء، 13 فیصد ترکیہ، 12 فیصد افریقہ اور 5 فیصد مشرق وسطی پہنچایا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں