بین الاقوامی یکجہتی اور امداد نے  ترکیہ کو نیا حوصلہ  اور قوت عطا کی ہے: وزیر خارجہ چاوش اولو

چاوش اولو نے ان خِالات کا اظہار  دارالحکومت انقرہ میں ایک ظہرانے کے موقع پر ترکیہ میں یورپی یونین (EU) کے وفد کے سربراہ، Nikolaus Meyer-Landrut اور انقرہ میں یورپی یونین کے رکن ممالک کے مشن کے سربراہوں سے ملاقات  کے موقع پر کیا

1957360
بین الاقوامی یکجہتی اور امداد نے  ترکیہ کو نیا حوصلہ  اور قوت عطا کی ہے: وزیر خارجہ چاوش اولو

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  نے کہا کہ 6 فروری  کو ترکیہ میں  آنے والے زلزلے کے بعد بین الاقوامی یکجہتی اور امداد نے  ترکیہ کو نیا حوصلہ  اور قوت عطا کی ہے۔

 چاوش اولو نے ان خِالات کا اظہار  دارالحکومت انقرہ میں ایک ظہرانے کے موقع پر ترکیہ میں یورپی یونین (EU) کے وفد کے سربراہ، Nikolaus Meyer-Landrut اور انقرہ میں یورپی یونین کے رکن ممالک کے مشن کے سربراہوں سے ملاقات  کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ تباہی کے اس عمل کے دوران بڑے پیمانے پر  مضبوط بین الاقوامی یکجہتی  دیکھنے کو ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس  حمایت اور امداد سے  مارے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور ہمیں نئی قوت  حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ترقی یافتہ ممالک سے  لے کر کم ترقی یافتہ تک، تمام  ہی ممالک اور   انسانیت  نے ترکیہ کا ساتھ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  یقیناً اس کا تعلق نہ صرف زلزلے کی شدت سے ہے بلکہ اس کا تعلق ترکیہ اور ترک قوم پر کیے جانے والے  اعتماد ہے۔  

انہوں نے کہا کہ  یورپی یونین  کے رکن ممالک، امیدوار  رکن ممالک اور اداروں  نے اس حمایت اور امداد  میں بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زلزلے نے ایک بار پھر ہمیں نہ صرف اپنے پڑوس، دوستی اور اتحاد کی بلکہ ہمارے انسانی رشتوں کی بھی یاد دلا دی۔ مجھے امید ہے کہ آنے والے دور میں ترکیہ اور یورپی یونین کے تعلقات کی تمام جہتوں میں اس جذبے کی جھلک نظر آئے گی۔ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت  نے تعان کی اہمیت کو اجاگر کیا  ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس موقع کو ایک بار پھر یورپی یونین کے رکن اور امیدوار ممالک اور یورپی یونین کے اداروں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔



متعللقہ خبریں