عالمی یومِ خواتین پر وزیر خارجہ چاوش اولو کا پیغام

انہوں نے تمام خواتین کو عالمی یوم خواتین پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں زلزلے کی تباہی نے ایک بار پھر ظاہر کیا کہ ہماری خواتین اپنی محنت ومشقت  اور صبر و تحمل  سے  مشکل حالات میں قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہیں

1956556
عالمی یومِ خواتین پر وزیر خارجہ چاوش اولو کا پیغام

 وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے کہا ہے کہ زلزلے کے بعد سےمختلف امور میں مددگار تمام خواتین اور خاص طور پر   خواتین شہداء کو نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان تمام خواتین کا شکر گزار ہوں۔

وزیر خارجہ چاوش اولو نے ان خیالات  کا اظہار  8 مارچ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری  کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے تمام خواتین کو عالمی یوم خواتین پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں زلزلے کی تباہی نے ایک بار پھر ظاہر کیا کہ ہماری خواتین اپنی محنت ومشقت  اور صبر و تحمل  سے  مشکل حالات میں قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور انہوں نے زلزلے کے زخموں کو مندمل کرنے میں بڑا نمایا ں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ملک  میں خواتین اپنے   خلاف امتیازی سلوک اور تشدد کو روکنے کے لیے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ خواتین سماجی زندگی کے تمام پہلوؤں میں موثر انداز میں کام کر رہی ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ کو اپنانے کی 75 ویں سالگرہ کا احساس کرتے ہوئے، چاوش اولو نے کہا کہ معاشرے کے تمام شعبوں میں خواتین کے مقام کو مستحکم کرنے کے لیے بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کی جانب سے کی جانے والی سرگرمیوں میں ترکیہ کا فعال تعاون جاری ہے۔

وزیر خارجہ چاوش اولو  نے کہا کہ  میں ایک بار پھر  8 مارچ یومِ نسواں کے موقع پر  زلزلے کے بعد سےمختلف امور میں مددگار تمام خواتین اور خاص طور پر   خواتین شہداء کو نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان تمام خواتین کا شکر گزار ہوں۔



متعللقہ خبریں