زلزلہ زدگان کے لیے دنیا بھر سے امداد و عطیات کا سلسلہ جاری

پاکستان کی 18 یونیورسٹیوں نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی مدد کے لیے عطیات دیے۔ یہ عطیہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں طلباء کی امداد، بحالی اور اسکالرشپ کے لیے استعمال کیا جائے گا

1955980
زلزلہ زدگان کے لیے دنیا بھر سے امداد و عطیات کا سلسلہ جاری
pakistan deprem yardim.jpg
Novi Pazar-Radnicki maci oyuncak.jpg
Empire State kirmizi beyaz.jpg
belcika radyolar yardim.jpg

6 فروری کو آنے والے قاہرامان ماراش کے مرکز میں آنے والے زلزلوں کے بعد جسے "صدی کی آفت" قرار دیا جاتا ہے اور 11 صوبے متاثر ہوئے ہیں، دنیا  بھرسے ترکیہ کو امداد اور امدادی بیانات سامنے آرہے ہیں۔

پاکستان کی 18 یونیورسٹیوں نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی مدد کے لیے عطیات دیے۔ یہ عطیہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں طلباء کی امداد، بحالی اور اسکالرشپ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

بیلجیئم میں بہت سے ریڈیو چینلز کی شرکت سے ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرین  کی مدد کے لیے چندہ مہم کا انعقاد کیا گیا۔ ملک میں فلیمش میں نشر ہونے والے سرکاری اور نجی ریڈیو چینلز نے ترک گلوکارہ حادیثے سمیت 30 فنکاروں کی طرف سے صدا بند کردہ  گانا "انسان ، انسان کی مدد کرتا ہے" گانا  نشر کیا۔ کچھ ریڈیو پروگراموں نے بھی اپنی نشریات زلزلے اور امدادی مہمات کے لیے وقف  کیں۔

امریکہ میں ترکیہ میں  زلزلے سے اپنی  جانیں گنوانے والوں کی یاد میں اور زندہ بچ جانے والوں کی مدد کے لیے نیویارک میں ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کو ترک پرچم کے رنگوں سے روشن کیا گیا۔

سربیا میں، Novi Pazar اور Radnicki فٹ بال ٹیموں کے درمیان سپر لیگ میچ کے دوران  گراونڈ میں پھینکے گئے کھلونے زلزلے سے متاثرہ بچوں کو بھیجے جائیں گے۔

 



متعللقہ خبریں