نئی دہلی میں وزیر خارجہ چاوش اولو کی روسی ہم منصب لاوروف سے ملاقات

اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں، وزیر چاوش اولو نے کہا کہ انہوں نے جی 20 کے  دائرہ کار میں  ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں اپنے روسی ہم منصب لاوروف سے ملاقات کی ہے

1953367
نئی دہلی میں وزیر خارجہ چاوش اولو کی روسی ہم منصب  لاوروف سے ملاقات

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی ہے۔

اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں، وزیر چاوش اولو نے کہا کہ انہوں نے جی 20 کے  دائرہ کار میں  ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں اپنے روسی ہم منصب لاوروف سے ملاقات کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے زلزلے کی امداد کرنے پر روسی حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔   ہم نے اپنے علاقے میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ چاوش اولو نے ہندوستانی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر سے بھی ملاقات کی۔

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  نے ہندوستانی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر سے ملاقات کی ہے ۔

اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں وزیر  خارجہ چاوش اولو نے کہا ہے کہ  انہوں نے G20 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے  ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی پہنچنے پر سب سے پہلے  اپنے ہندوستانی ہم منصب جے شنکر سے پہلی ملاقات  کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے نئی دہلی میں  ہندوستای وزیر خارجہ سے ملاقات کے موقع پر ان کی جانب سے ترکیہ کی زلزلے کی دوعران کی جانے والی امداد پر شکریہ ادا کیا ہے ۔  

وزیر خارجہ چاوش اولو  جی 20 کےٹرم چئِرمین ہندوستان کے دارالحکومت   نئی دہلی  میں یکم  مارچ تا 2 مارچ تک ہونے والے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں  شرکت کررہے ہیں۔

اجلاس میں عالمی ایجنڈے کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، خاص طور پر انسانی امداد اور قدرتی آفات سے ریلیف، خوراک اور توانائی کی حفاظت، دہشت گردی کے خلاف جنگ، کثیرالجہتی اور ترقیاتی تعاون جیسے موضوعات  شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں