ترکیہ: 5،6 کی شدت سے زلزلہ، ایک شخص ہلاک 69 زخمی

زلزلہ ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق دن 12 بج کر 4 منٹ پر آیا اور اطراف کے اضلاع میں بھی محسوس کیا گیا ہے

1952116
ترکیہ: 5،6 کی شدت سے زلزلہ، ایک شخص ہلاک 69 زخمی

ترکیہ کے ضلع ملاطیہ میں 5،6 کی شدت سے زلزلے میں ایک شخص ہلاک اور 69 زخمی ہو گئے ہیں۔

ترکیہ محکمہ آفات و ہنگامی حالات 'AFAD' کے سربراہ یوسف سزیر کے مطابق زلزلہ ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق دن 12 بج کر 4 منٹ پر آیا اور اطراف کے اضلاع میں بھی محسوس کیا گیا ہے۔

زلزلے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 69 زخمی ہو گئے ہیں۔

زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 6،96 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے میں بعض متاثرہ عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں