یورپی پارلیمنٹ کا ترکیہ سے اظہار یک جہتی

یورپی پارلیمنٹ   کے اراکین سرگئی لاگوڈینسکی اور ناچو سانچیز امور نے زلزلہ زدہ علاقے کا دورہ کیا اور یکجہتی کا پیغام شیئر کیا ہے

1950291
یورپی پارلیمنٹ  کا ترکیہ سے اظہار یک جہتی

یورپی پارلیمنٹ   کے اراکین سرگئی لاگوڈینسکی اور ناچو سانچیز امور نے زلزلہ زدہ علاقے کا دورہ کیا اور یکجہتی کا پیغام شیئر کیا ہے۔

یورپی پارلیمنٹ   کے تحریری بیان کے مطابق، گرینز/یورپی فری الائنس جرمنی  سے رکنِ پارلیمنٹ ، اور یورپی یونین کی جانب سے ترکیہ-یورپی یونین کے مشترکہ پارلیمانی کمیشن (کے پی کے) کے شریک چیئرمین، سرگئی لاگوڈینسکی، اور ناچو سانچیز امور، ترکیہ کے یورپی پارلیمنٹ    کے  رپورٹر اور یورپی پارلیمنٹ    پروگریسو الائنس آف سوشلسٹ اینڈ ڈیموکریٹس گروپ کے رکن نے زلزلہ زدہ علاقے کا دورہ کیا۔

حطائے  اور  غازی انتیپ  کا دورہ کرنے والےاراکین پارلیمنٹ  کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم آج یہاں ترک عوام کے ساتھ اپنی مخلصانہ یکجہتی اور گہری ہمدردی کا اظہار کرنے کے لیے آئے ہیں جنہوں نے بڑے پیمانے پر  تباہی کا سامنا کیا ہے جس کا ہم ادراک نہیں کر سکتے۔ یورپی یونین اور ترکیہ کے تعلقات میں سب سے زیادہ سرگرم ایم ای پیز کے طور پر ترکیہ کی اس  مشکل گھڑی میں اس کے  ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں ۔ یورپی یونین نے فوری طور پر امدادی ٹیمیں، ہسپتال اور انسانی امداد فراہم کر کے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں میں کہا گیا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں لوگوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے میں ہمیں   مددگار ہونے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے 6 فروری کو قہرامان ماراش  میں 7.7 اور 7.6 کی شدت کے زلزلوں میں ہزاروں افراد ہلاک  ہوگئے ہیں۔



متعللقہ خبریں