ترکیہ: ہم، اسرائیلی فورسز کے ملعون حملے کی شدت سے مذمت کرتے ہیں

علاقے میں تشدد کی لہر پر قابو پانے کے لئے اسرائیلی حکام کا اس نوعیت کے حملوں اور اشتعالی کاروائیوں پر تیزی سے قابو پانا الزم ہو گیا ہے: ترکیہ وزارت خارجہ

1950287
ترکیہ: ہم، اسرائیلی فورسز کے ملعون حملے کی شدت سے مذمت کرتے ہیں

ترکیہ نے ، دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر نابلوس میں، اسرائیلی فوج کے چھاپوں کی شدت سے مذمت کی ہے۔

ترکیہ وزارت خارجہ نے موضوع سے متعلق جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ  ہم دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر نابلوس میں اسرائیلی فورسز کے ملعون حملے کے نتیجے میں بوڑھوں اور شہریوں سمیت 10 فلسطینیوں کی ہلاکت اور 100 سے زائد کے زخمی ہونے کی شدت سے مذمت کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں تشدد کی لہر پر قابو پانے کے لئے اسرائیلی حکام کا اس نوعیت کے حملوں اور اشتعالی کاروائیوں پر تیزی سے قابو پانا الزم ہو گیا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ "ہم، چھاپے میں ہلاک ہونے والے فلسطینی بھائیوں کے لئے اللہ سے رحمت و مغفرت کے طلبگار ہیں اور فلسطین حکومت کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ فلسطین وزارت صحت نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر نابلوس میں اسرائیلی فورسز کے چھاپے میں 10 فلسطینیوں کی ہلاکت اور 100 سے زائد کے زخمی ہونے اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں