دنیا بھر سے ترکیہ کو امداد کا سلسلہ جاری

یورپ میں ترکوں کی قائم کردہ غیر سرکاری تنظیمیں، جو ترکیہ میں کام کر رہی ہیں، زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے اپنی امدادی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں

1950574
دنیا بھر سے ترکیہ کو امداد کا سلسلہ جاری

قہرامان  ماراش  میں6 فروری کو   آنے والے زلزلوں کے بعدجسے  "صدی کی آفت" قرار دیا گیا ہے ،  دنیا  بھر سے ترکیہ کو امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

یورپ میں ترکوں کی قائم کردہ غیر سرکاری تنظیمیں، جو ترکیہ میں کام کر رہی ہیں، زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے اپنی امدادی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

خطے میں 4 فاؤنڈیشنز اپنے 25 ہزار رضاکار اہلکاروں کے ساتھ کام کررہی ہیں۔

زلزلہ متاثرین کو موبائل کچن، اوون اور کیٹرنگ گاڑیوں سے خدمات  فراہم کی جا رہی ہے۔

شمالی مقدونیہ میں کاروباری افراد اور غیر سرکاری تنظیمیں ترکیہ کے لیے امداد جمع کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مقدونیہ ترکیہ چیمبر آف کامرس نے بتایا کہ ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ پریذیڈنسی (AFAD) کو امدادی سازو سامان لدے ہوئے 28  ٹرک روانہ کرنے کے علاوہ  250 ہزار یورو نقد امداد فراہم کی گئی ہے۔

مقدونیائی یونین آف ٹرکش سول سوسائٹی آرگنائزیشنز نے امدادی  مہم  جاری رکھتے ہوئے  92 ہزار یورو کی امداد جمع کی ہے ۔

کروشیا میں زلزلہ متاثرین کے لیے جمع کی گئی امداد کی رقم 583,000 یورو تک پہنچ گئی۔

آسٹریا میں، مشہور ترک فیشن ڈیزائنر آتل کرت اولو  نے زلزلہ زدگان کے لیے ایک امدادی تقریب کا اہتمام کیا ہے۔

ایونٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی کو زلزلے کے  علاقے میں  بھیجی  جائیں گی۔



متعللقہ خبریں