آذربائیجان کے وزیر خارجہ کا چاوش اولو سے ٹیلی فونک رابطہ

آذربائیجان کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ترکیہ میں زلزلے کے نتائج اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا

1949101
آذربائیجان کے وزیر خارجہ کا چاوش اولو سے ٹیلی فونک رابطہ

آذربائیجان کے وزیر برائے امور خارجہ  جے ہون بائراموف  نے ترکیہ کے وزیر خارجہ وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  اور  کو ٹیلی فون  کرتے ہوئے حطائے  میں آنے والے   6.4 شدت کے زلزلے  سے متعلقو بات چیت کی ہے۔

آذربائیجان کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ترکیہ میں زلزلے کے نتائج اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بائراموف  نے ایک بار پھر کہا کہ آذربائیجان برادر ملک ترکیہ کو تمام ضروری مدد فراہم کرتا رہے گا،انہوں نے گزشتہ روز حطائے میں آنے والے زلزلے سے متعلق بھی آگاہی حاصل کی۔

وزیر خارجہ چاوش اولو نے  اپنے ہم منصب  کو زلزلہ زدہ علاقے کی تازہ ترین صورتحال اور تعمیراتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں اور کل حطائے میں آنے والے زلزلے سے  پہنچنے والے نقصان سے بھی آگاہ کیا ۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



متعللقہ خبریں