ترکیہ، زلزلے سے اموات کی تعداد 39 ہزار 672 تک ہو گئی

زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں جن عمارتوں کی تلاش و بچاؤ کا کام کیا گیا ان کی تعداد 20 ہزار سے زیادہ ہے

1948012
ترکیہ، زلزلے سے اموات کی تعداد 39 ہزار 672 تک ہو گئی

6 فروری کو ترکیہ میں آنے والے  7.7 اور 7.6 کی شدت کے  ہولناک زلزلوں سے جانی نقصان 39 ہزار 672 تک جا پہنچا ہے۔

وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے اعلان کیا کہ گزشتہ روز  یعنی زلزلے کی تباہی کے 12ویں روز  تک جانی نقصان بڑھ کر 39 ہزار 672 ہو گیا اور زخمیوں کی تعداد 108 ہزار 68 ہو گئی ہے۔

سوئلو نے بتایا کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں جن عمارتوں کی تلاش و بچاؤ کا کام کیا گیا ان کی تعداد 20 ہزار سے زیادہ ہے۔

وزیر نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ تلاش اور بچاؤ کے امو ر کافی حد تک مکمل کر لیے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں