ترکیہ کو دنیا بھر سے امدادی سامان پہنچ رہا ہے

6 فروری کو آنے والے 7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں کے بعد،  ہالینڈ حکومت نے اعلان کیا کہ ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرین کی خوراک، پانی، ادویات اور پناہ گاہ کی ضروریات کے لیے اضافی 10 ملین یورو فراہم کیے جائیں گے

1947181
ترکیہ کو دنیا بھر سے امدادی سامان  پہنچ رہا ہے

قہرامان ماراش  کے مرکز میں آنے والے زلزلوں کے بعد جسے  "صدی کی آفت" قرار دیا  گیا ہے ، یورپی ممالک،  ترکیہ اور شام کے  زلزلہ زدگان کے لیے اپنی امداد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

6 فروری کو آنے والے 7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں کے بعد،  ہالینڈ حکومت نے اعلان کیا کہ ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرین کی خوراک، پانی، ادویات اور پناہ گاہ کی ضروریات کے لیے اضافی 10 ملین یورو فراہم کیے جائیں گے۔

دی ہیگ میں ترکیہ کے سفیر سلچوق اونال  نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اب تک 19 ہزار ہیٹر، 2 ہزار 200 جنریٹر، 816 خیمے، 32 ہزار کمبل، 620 ٹن ملبوسات  ترکیہ روانہ کیے گئے ہیں۔

اطلاع  کے مطابق   اسپین میں جمع کیا جانے والا امدادی سامان 71 ٹن سے زیادہ ہے۔

ویٹی کن نیوز کی خبر کے مطابق ویٹیکن کے سرکاری میڈیا آرگن، کیتھولک کے روحانی پیشوا اور ویٹیکن کے صدر پوپ فرانسس زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے 10 ہزار تھرمل انڈرویئر بھیج  دیے ہیں۔

بتایا گیا کہ تھرمل انڈرویئر کو کیلیس میں پناہ گزین کیمپ بھیجا گیا  ہے۔

پوپ نے 12 فروری کو اتوار کی روایتی دعا میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے ٹھوس تعاون کی درخواست کی۔

امدادی سامان جس میں   کمبل، ہیٹر، ذاتی حفظان صحت کی مصنوعات شامل ہیں ،  یونانی عوام کی طرف سے ترکیہ میں زلزلہ زدگان کے لیے میونسپلٹیوں، علاقائی گورنروں اور مختلف اداروں کو  بحری جہاز کے ذریعے پیریئس پورٹ سے روانہ  کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی توانائی ایجنسی (IEA) کے وزراء کی کونسل کے اجلاس میں، تقریباً 40 ممالک کے توانائی کے وزراء نے قہارامان ماراش مرکز میں آنے والے زلزلوں کے بعد خطے کی بحالی کے لیے تعاون کا وعدہ کیا۔  آئی ای اے کے صدر فاتح بیرول نے عالمی توانائی کمپنیوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ زلزلے کے علاقے میں فوری ضرورت کو پورا کرنے کے لیے  ہیٹر، پورٹیبل سولر پینلز اور کنٹینر ہاؤسز جیسے آلات کی فراہمی میں مدد کریں ۔

برطانیہ نے ترکیہ اور شام کے لیے 25 ملین پاؤنڈ (تقریباً 566 ملین لیرا) کے نئے امدادی پیکج کا اعلان کیا۔ ترکیہ اور شام میں کام کرنے والے ترک اداروں اور اقوام متحدہ کے اداروں کی رپورٹوں کے مطابق فراہم کی جانے والی امداد کے دائرہ کار میں، خیموں اور کمبلوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

شمالی مقدونیہ میں، اسلامی یونین (مذہبی امور) کے اسکوپجے مفتی کے دائرہ کار میں مساجد میں زلزلہ متاثرین کے لیے 157,620 یورو (تقریباً 3.2 ملین لیرا) نقد امداد جمع کی گئی ہے۔

عراقی کرد علاقائی حکومت کے طلباء نے عطیہ کی مہم میں جمع کیے گئے 15 ہزار ڈالرز کو ترکیہ کے اربیل قونصلیٹ جنرل میں زلزلہ زدہ امداد کے لیے کھولے گئے اکاؤنٹ میں جمع کرائی ہے۔

قطر میوزیم انسٹی ٹیوشن نے بچوں اور سکاؤٹ ٹیموں کی شرکت سے ترکیہ اور شام میں زلزلہ زدگان کے لیے امدادی مہم کا اہتمام کیا۔ نقد عطیات کے علاوہ عطیہ دہندگان نے دارالحکومت دوحہ میں قطر ہلال احمر کے تعاون سے "ان کے لیے امید بنو" کے نام سے چلائی گئی مہم کے دائرہ کار میں کپڑے، کمبل، دودھ، ڈبہ بند خوراک، طبی سامان اور کھلونے فراہم کیے ہیں۔

زیمبیا کے مسلمانوں نے، جو اپنے ملک کی تقریباً 20 ملین کی آبادی کا ایک فیصد ہیں، زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے 100 ہزار ڈالر کی نقد امداد جمع کی ہے ۔

امدادی قافلے، ترکی میں زلزلہ زدگان کے لیے تیار کردہ کھانے پینے کی اشیاء لے کر، سربیا کے دارالحکومت بلغراد اور سنجاک  کے علاقے سے، جہاں بوسنیا کی گنجان آبادی ہے، سے زلزلہ زدہ علاقے کی طرف روانہ  ہوگئے ہیں۔

میکسیکو سے بھیجا گیا 100 ٹن انسانی امدادی سامان ادانہ  پہنچ گیا۔



متعللقہ خبریں