"ترکیہ جسدِ واحد" امدادی مہم میں زلزلہ زدگان کے لئے خطیر رقوم جمع کی گئیں

بیرونِ ملک اور اندرونِ ملک سے مہم کے لئے دئیے جانے والے ہر پیسے کو زلزلہ زدگان کے لئے استعمال کیا جائے گا: صدر رجب طیب ایردوان

1947042
"ترکیہ جسدِ واحد" امدادی مہم میں زلزلہ زدگان کے لئے خطیر رقوم جمع کی گئیں

ترکیہ میں زلزلے کے بعد زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن 'ٹی آر ٹی ' سمیت 8 ٹیلی ویژن چینلوں کی مشترکہ نشریات کے ساتھ " ترکیہ جسدِ واحد" کے عنوان سے امدادی مہم کا اہتمام کیا گیا۔

مہم کے دوران جمع ہونے والی 115،1 بلین ترک لیرا پر مشتمل امدادی رقوم کو 'ترکیہ آفات و ہنگامی حالات انتظامیہ 'AFAD' اور' ترک ہلال احمر' کے حوالے کیا جائے گا۔

" ترکیہ جسدِ واحد" کے زیرِ  عنوان امدادی مہم میں ڈیجیٹل، مقامی، علاقائی ، قومی اور بین الاقوامی تقریباً 200 ٹیلی ویژن چینلوں اور 500 ریڈیو چینلوں نے شرکت کی ۔ نشریات شمالی قبرصی ترک جمہوریہ اور آذربائیجان سے بھی براہ راست نشر کی گئیں۔

صدر رجب طیب ایردوان نے نشریات میں ٹیلی فونک رابطے سے شرکت  کی اور کہا ہے کہ "بیرونِ ملک اور اندرونِ ملک سے مہم کے لئے دئیے جانے والے ہر پیسے کو زلزلہ زدگان کے لئے استعمال کیا جائے گا"۔

واضح رہے کہ ترکیہ میں 6 فروری کو 7،7 اور 7،6 کی شدت سے زلزلہ محسوس کیا گیا۔ زلزلے کا مرکز ضلع قاہرمان ماراش کی تحصیل پازارجک اور زیرِ زمین گہرائی 7 کلو میٹر تھی۔ زلزلے نے ترکیہ کے 10 اضلاع سمیت شام کے شمال مغربی حصے کو بھی شدت سے متاثر کیا اور بھاری پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا سبب بنا۔ زلزلے کو صدی کی آفت قرار دیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں