نیٹو ہماری مدد میں پیش پیش ہے، ہم اس کےمشکور ہیں:چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا  کہ  نیٹو اتحادی ممالک زلزلہ زدگان کے لیے  حاتائے اور اسکندرون میں تین ہزار افراد کے گنجائش کے حامل کنٹینر گھر قائم کرنےمیں مدد کریں گے

1947366
نیٹو ہماری مدد میں پیش پیش ہے، ہم اس کےمشکور ہیں:چاوش اولو

 وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا  کہ  نیٹو اتحادی ممالک زلزلہ زدگان کے لیے  حاتائے اور اسکندرون میں تین ہزار افراد کے گنجائش کے حامل کنٹینر گھر قائم کرنےمیں مدد کرے گا۔

چاوش اولو نے  زلزلے کے بعد  انقرہ کا دورہ کرنے والے نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹ برگ سے ملاقات کی ۔

 چاوش اولو نے بعد ازاں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے کہا کہ  تین ہزار افراد کی گنجائش کے حامل منصوبے کے لیے اسکندرون اور حاتائے کے علاقوں میں کنٹینر گھر بنائے جائیں گے،گزشتہ روز ہم نے نیٹو اتحادی ممالک  سے  فضائی نقل و حمل کےلیے درخواست کی ہے۔

 چاوش اولو نے کہا کہ  ہم نے سیکریٹری جنرل سے کہا ہے کہ  چالیس کنٹینرزپر مشتمل ایک پیکیج اور پاکستان  سے آنے والے بیس ہزار افراد کےلیے خیموں کی مدد پہنچانے کے لیے کارگو طیارے فراہم کریں۔

 اس موقع پر اسٹولٹن برگ نے بھی کہا کہ حالیہ زلزلہ ایک ہولناک تباہی تھا جس کی مثال دنیا میں کم ملتی ہے،ہم  اتحادی ملک ترکیہ کی مددکرنا جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  ہالینڈ ،ناروے،برطانیہ اور امریکہ سے عسکری طیارے شبو روز عالمی امداد کی فراہمی کے لیے مصروف ہیں، جبکہ البانیہ،کینیڈا اور جرمنی بھی مختلف امدادی ذرائع سے ترکیہ کو مالیاتی مدد فراہم کر رہے ہیں،نیٹو ان ممالک کے شہریوں کے درمیان کروڑوں یورو مالیت کی مدد ترکیہ منتقل کرنے کےلیے عطیاتی مہم جاری رکھے ہوئے ہے جو کہ اظہار یک جہتی کی ایک علامت ہے۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں