ترکیہ کو دنیا بھر سے امداد ملنے کا سلسلہ جاری

ولینڈ کے اسٹریٹجک ذخائر سے زلزلوں سے متاثر ہ افراد  کی مدد کے لیے ترکیہ کو مزید   مدادی 3 ٹریلر روانہ کیے گئے ہیں

1946577
ترکیہ کو دنیا بھر سے امداد ملنے کا سلسلہ جاری

پولینڈ کے اسٹریٹجک ذخائر سے زلزلوں سے متاثر ہ افراد  کی مدد کے لیے ترکیہ کو مزید   مدادی 3 ٹریلر روانہ کیے گئے ہیں۔

وارسا میں ترکیہ کے سفیر چنگیز کامل فرات نے کہا کہ قہرامان ماراش  میں آنے والے زلزلے کے بعد پولینڈ کی مدد کے دائرہ کار میں  "صدی کی آفت" کے طور پر قرار دیے جانے والے   زلزلے کے لیے ، اسٹریٹجک ذخائر کے 3 ٹرک، جن میں جنریٹر، کمبل، ادویات  اور موسم سرما کے خیمے شامل ہیں  ترکیہ روانہ کیے جا رہے ہیں۔

فرات نے کہا کہ  6 فروری کو ترکیہ میں 7.7 اور 7.6 کی شدت کے زلزلوں کے بعد پولینڈ کی طرف سے ترکیہ بھیجی گئی ریسکیو ٹیم چھ گھنٹے میں تیار تھی، اور  کہا کہ بعد میں اس ٹیم میں  مزید  کچھ کان کنوں کو شامل کیا گیا۔

زلزلوں کو "صدی کی آفت" قرار دینے کے بعد عراقی حکومت نے ترکیہ کو 30 ہزار ٹن ایندھن کا  فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکہ کی ڈپٹی انڈر سیکرٹری برائے خارجہ برائے یورپی اور یوریشین امور ایریکا اولسن نے قہرامان ماراش  میں زلزلوں کے بارے میں اپنی بریفنگ میں کہا ہے کہ  امریکی حکومت کی 85 ملین ڈالر کی امداد کے علاوہ، امریکی نجی شعبے نے بھی 50 ملین ڈالر سے زیادہ کی امداد فراہم کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ وہ زلزلوں کے حوالے سے ترکیہ کی امداد   جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  وہ پانی، خوراک اور طبی نگہداشت جیسے بنیادی سامان کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تلاش ریسکیو  ٹیمیں  بھی علاقے اپنے کام کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اٹلی کے شہر نیپلز میں نیٹو کی جوائنٹ فورس کمانڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ترکیہ میں کم از کم 1000 کنٹینرز پر مشتمل اور زلزلہ زدگان کے لیے پناہ گاہیں فراہم کرنے والی سہولیات بھیجنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

کنٹینرز  کو  پہلے  مرحلے میں  عبوری رائش کے مقاصد کے لیے   اگلے ہفتے نقل و حمل کی سرگرمیوں کے دائرہ کار میں منتقل کیا جائے گا ۔

جارجیا سے 85 افراد پر مشتمل سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ترکیہ میں آفت زدہ علاقے میں پہنچنے کے لیے روانہ ہوئی۔

جارجیا کی وزارت داخلہ کی ایمرجنسی مینجمنٹ سروس کے تحریری بیان میں  کہا گیا ہے کہ  مذکورہ ٹیم  ادیامان  میں کام کرے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  ٹیم اس گروپ کی جگہ لے گی جو پہلےادیامان  میں کام کررہی تھیں  ۔

"نئی بھیجی گئی جارجیائی ریسکیو ٹیم فائر فائٹر ریسکیو ماہرین پر مشتمل ہے جو زلزلے کے بعد امدادی کاموں کی ماہر سمجھی جاتی ہے۔

سعودی عرب نے ترکیہ اور شام میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 3000 کنٹینر گھربھیجنے  کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب میں شاہ سلمان انسانی امدادی مرکز سے منسلک ا  پلیٹ فارم کے ذریعے ترکیہ اور شام میں زلزلہ زدگان کے لیے شروع کی گئی امدادی مہم میں جمع کی جانے والی امداد کی رقم 355 ملین 192 ہزار 630 ریال (تقریباً 94 ملین ڈالر) تک پہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں