ترکیہ کو امداد بھِیجنے کا سلسلہ جاری ہے: تائیوان

تائی پی ترک تجارتی دفتر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے  زلزلہ زدگان کےلیے  دس ہزار کمبل،چھ سو خیمے اور پانچ گشتی خیمہ اسپتال  ترکش ایئر لائنز کے طیارے کے ذریعے روانہ کر دیے گئے ہیں

1946001
ترکیہ کو امداد بھِیجنے کا سلسلہ جاری ہے: تائیوان

 تائیوانی عوام کی طرف سے ترکیہ کےلیے امدادی سامان  کی منتقلی جاری ہے۔

 تائی پی ترک تجارتی دفتر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے  زلزلہ زدگان کےلیے  دس ہزار کمبل،چھ سو خیمے اور پانچ گشتی خیمہ اسپتال  ترکش ایئر لائنز کے طیارے کے ذریعے روانہ کر دیے گئے ہیں۔

 بتایا گیاہے کہ اسی ادارے  نے اس سے قبل بھی 150 ٹن ضروری امدادی سامان روانہ کیا تھا جبکہ متاثرہ علاقوں میں تائیوان کی  دو امدادی ٹیمیں تاحال مصروف ہیں۔

  چین نے بھی ترکیہ کے لیےامدادی طبی ساز و سامان  روانہ کیا ہے ۔

 چینی امور خارجہ کے ترجمان وانگ ون بن نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ  کمبل اور خیموں جیسا ہنگامی بنیادوں پر مطلوبہ سامان کی پہلی کھیپ  دو روز قبل ہی ترکیہ پہنچ چکی ہے جبکہ الیکٹرو کارڈیوگرفافیاور الٹرا سونڈ مشینوں سمیت مریضوں کے بستر اور دیگر طبی سامان بھی جلد ہی ترکیہ پہنچا دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ  گزشتہ ہفتے ترک شہر قاہرامان مراش  سمیت دس اضلاع میں آنے والے شدید زلزلوں کے باعث ہزاروں افراد  اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں