ترکیہ میں زلزلہ،ہلاک شدگان کی تعداد24617 ہو گئی

نائب صدر نے  کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اموات کی خبریں موصول ہو رہی ہیں،تعداد بھی بڑھ رہی ہے ،اب تک 24617 افراد ہلاک اور اسی ہزار دو سو اٹھہتر زخمی  ہو چکے ہیں جبکہ  بارہ ہزار ایک سو اکتالیس عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں

1945285
ترکیہ میں زلزلہ،ہلاک شدگان کی تعداد24617 ہو گئی

 ترکیہ میں گزشتہ ہفتے آنے  والے زلزلے میں ہلاک شدگان کی تعداد 24617 ہو چکی ہے ۔

 نائب صدر فواد اوکتائے نے  ادارہ برائے انسداد آفات و ہنگامی حالات کے رابطہ مرکز میں اپنے بیان میں یہ بات بتائی ۔

نائب صدر نے بتایا کہ اس وقت متاثرہ علاقوں میں بتیس ہزار اکہتر  امدادی ٹیمیں  پوری تندہی سے امدادی کاروائیاں  جاری رکھےہوئے ہیں،ان کاموں میں کے -نائن کتوں اور موجودہ ٹیکنالوجی سے بھی بھرپور فائدہ لیا جا رہا ہے۔

 انہوں نے  کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اموات کی خبریں موصول ہو رہی ہیں،تعداد بھی بڑھ رہی ہے ،اب تک 24617 افراد ہلاک اور اسی ہزار دو سو اٹھہتر زخمی  ہو چکے ہیں جبکہ  بارہ ہزار ایک سو اکتالیس عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں ،ہمارا  قوی ارادہ ہے کہ  امدادی ٹیمیں اپنا کام انتہائی جانفشانی سے آخری وقت تک ادا کریں۔

نائب صدر نے مزید کہا انخلا کا کام بھی جاری ہے اور اب تک ایک  لاکھ گیارہ ہزار پانچ سو افراد کو منتقل کیا گیا ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں