ہولناک زلزلوں سے اموات کی تعداد بڑھتے ہوءے 20 ہزار665 ہو گئی

تباہ کن زلزلوں میں  جانی نقصان  20 ہزار 665  ہے تو 80 ہزار 88 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ زلزلہ زدہ صوبوں سے 92 ہزار 697 آفت زدگان کو دیگر شہروں کو منتقل کیا گیا ہے

1945110
ہولناک زلزلوں سے اموات کی تعداد بڑھتے ہوءے 20 ہزار665 ہو گئی

6 فروری کو رونما  ہونے والے   ہولناک زلزلے کہ جس سے ترکیہ کے دس شہر بری طرح متاثر ہوئے ہیں سے جانی نقصان 20 ہزار 665 تک ہو گیا ہے۔

آفات و ہنگامی صورتحال کی ڈائریکٹریٹ  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق قاہرامان  ماراش   میں آنے والے زلزلے کے بعد 1891 آفٹر شاکس ریکارڈ  ہوئے ہیں۔

تباہ کن زلزلوں میں  جانی نقصان  20 ہزار 665  ہے تو 80 ہزار 88 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ زلزلہ زدہ صوبوں سے 92 ہزار 697 آفت زدگان کو دیگر شہروں کو منتقل کیا گیا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں  امدادی سرگرمیوں میں مصروف  اہلکاروں کی تعداد 166 ہزار   ہو گئی ہے تو بیرون ملک سے آنے والی سرچ اینڈ ریسکیو ٹ ٹیموں  کے  کارکنان  کی تعداد 8 ہزار 294 کے طور پر ریکارڈ کی گئی ہے۔

1لاکھ  دو ہزار 274  رہائشی خیمے  قائم کر دیے گئے ہیں۔

زلزلے سے منہدم  اور مسمار ہونے والی عمارتوں  کے ملبے تلے  تلاش کی کاروائیاں جاری ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں