دنیا بھر سے ترکیہ کی امداد کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری

6 فروری کو  قہرامان ماراش اور دیگر علاقوں میں  آنے والے  زلزلے کے بعد دنیا بھر کے ممالک کی جانب سے ترکیہ کی امداد کا سلسلہ جاری ہے

1944298
دنیا بھر سے ترکیہ  کی امداد کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری

6 فروری کو  قہرامان ماراش اور دیگر علاقوں میں  آنے والے  زلزلے کے بعد دنیا بھر کے ممالک کی جانب سے ترکیہ کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

روسی صدر ولادی میر پپوتن نے  ترکیہ میں زلزلے کے بعد امدادی کاموں  میں مصروف  روسی ٹیموں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ کل روس نے  50 افراد پر مشتمل ٹیم اور 11 مزید ڈاکٹروں کو  ترکیہ روانہ کیا ہے اور اس طرح اب تک  ترکیہ آنے والے  روسی ماہرین کی تعداد 150 سے تجاوز کر گئی ہے۔

جارجیا نے بھی 40 افراد پر مشتمل سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ترکیہ  روانہ کی ہے۔ خبر کے مطابق  60 افراد پر مشتمل یہ ٹیم  پہلی ٹیم کے ساتھ مل کر امدادی کاروائیوں میں حصہ لے گی۔

آذربائیجان  نے مزید  امدادی  ٹیمیں ترکیہ  روانہ کی ہیں  اور اپنے ملک   کے ہسپتالوں میں  2,000 بستر مختص کیے ہیں۔

عراقی حکومت نے اپنے قائم کردہ فضائی امدادی راہداری کے دائرہ کار میں ہنگامی امدادی سامان پر مشتمل اپنا پہلا طیارہ ترکیہ روانہ کیا ہے روزانہ ہی  دو امدادی طیارے ترکیہ اور شام  بھیجنے  کا اعلان کیا ہے۔

جرمنی  نے اس سے قبل زلزلے کی تباہ کاریوں میں مہارت رکھنے والے اپنے اہلکاروں کو ترکیہ روانہ کیا ہے  اور جنہوں نے بہرت سی امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا ہے  80 ٹن امدادی سازو سامان جس میں  خیمے، سلیپنگ بیگ، کمبل، کیمپ بیڈ، ہیٹر اور جنریٹر  شامل ہیں خطے میں منتقل کیے  جا رہے ہیں۔

وسطی امریکی ملک ایل سلواڈور نے 100 سے زیادہ سرچ اینڈ ریسکیو اہلکار اور ریسکیو کتے ترکیہ روانہ کیے ہیں  جبکہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ نے  100 ہیوی ڈیوٹی مشینیں اور ٹرک امدادی سرگرمیوں  استعمال  کرنے کی غرض سے  ترکیہ روانہ کیے ہیں۔

یونان نے دو الگ الگ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں ترکیہ  روانہ کی ہیں  مزید  5 طیاروں کےذریعے  انسانی امداد بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

جاپانی وزیر اعظم کشیدا فومیو نے  کہا ہے کہ  انہوں نےاپنے ملک کی  امدادی ٹیمیں  ترکیہ روانہ کی ہیں   اور کہا کہ وہ متاثرہ لوگوں کی ضروریات  کو پورا کرنے کے لیے  مزید  ضروری امداد میں اضافہ کریں گے۔

جنوبی افریقی غیر سرکاری تنظیموں (این جی او) ہوپ ایس اے فاؤنڈیشن اور گفٹ آف دیورز کی رضاکارانہ  امدادی  ٹیمیں  بھی  ترکیہ کے  روانہ ہوگئی ہیں ۔

لیبیا نے  بھی زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی مدد کے لیے انسانی امداد ی سازو سمانا ترکیہ  روانہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں