ترکیہ: جانی نقصان کی تعداد 9 ہزار 57 اور زخمیوں کی تعداد 52 ہزار 979 تک پہنچ گئی

چھ فروری کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں جانی نقصان کی تعداد 9 ہزار 57 اور زخمیوں کی تعداد 52 ہزار 979 تک پہنچ گئی

1944033
ترکیہ: جانی نقصان کی تعداد 9 ہزار 57 اور زخمیوں کی تعداد 52 ہزار 979 تک پہنچ گئی

ترکیہ میں زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ترکیہ محکمہ آفات و ہنگامی حالات کے جاری کردہ اعلان کے مطابق 6 فروری کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں جانی نقصان کی تعداد 9 ہزار 57 اور زخمیوں کی تعداد 52 ہزار 979 تک پہنچ گئی ہے۔

زلزلے کے نتیجے منہدم 6 ہزار 444 عمارتوں کے ملبے پر امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

علاقے میں بھیجے گئے 90 ہزار سے زائد خیموں میں سے 70 ہزار 818 نصب کر دئیے  گئے ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں 96 ہزار 670 افراد کا امدادی عملہ فرائض کی ادائیگی میں مصروف ہے۔

وزیر صحت فخر الدین قوجا نے بھی زلزلہ زدہ 10 اضلاع میں 77 ہزار فیلڈ  ہسپتال  قائم کرنے کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ " ایمرجنسی ہیلتھ  خدمات میں مصروف ان  ہسپتالوں کے ایک حصے میں ہم جرّاحی خدمات بھی دے رہے ہیں۔ جن زخمیوں کی حالت نازک ہے انہیں ابتدائی طبّی امداد کے بعد ہیلی کاپٹروں کی مدد سے علاقے کے ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے"۔

واضح رہے کہ ترکیہ میں 6 فروری  کو 7،7 اور 7،6 کی شدت سے  زلزلہ آیا۔ زلزلے کا مرکز ضلع قاہرمان ماراش کی تحصیل پازارجک اور زیرِ زمین گہرائی 7 کلو میٹر تھی۔ زلزلہ ترکیہ کے 10 اضلاع میں محسوس کیا گیا اور بھاری جانی و مادی نقصان کا سبب بنا ہے۔ ماہرین کے مطابق  یہ زلزلہ خشکی پر آنے والے دنیا کے شدید ترین زلزلوں  میں سے ایک تھا۔



متعللقہ خبریں