عالمی فنکاروں کا ترکیہ سے اظہار تعزیت

ترکیہ  میں آنے والے زلزلے کے بعد ثقافت اور فن کے عالمی شہرت یافتہ نام سوشل میڈیا پر ترکیہ کے لیے تعزیتی پیغامات شائع کر رہے ہیں

1943814
عالمی فنکاروں کا ترکیہ سے اظہار تعزیت

ترکیہ  میں آنے والے زلزلے کے بعد ثقافت اور فن کے عالمی شہرت یافتہ نام سوشل میڈیا پر ترکیہ کے لیے تعزیتی پیغامات شائع کر رہے ہیں ۔

آسٹریلوی اداکار ہیو جیک مین نے اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف کی جانب سے زلزلے میں تباہ ہونے والے بچوں کے لیے شروع کی گئی امدادی مہم کی حمایت کی۔ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یونیسیف کے عطیہ کی مہم کا لنک شیئر کرتے ہوئے، جیک مین نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ میرا دل ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے متاثر ہونے والے تمام لوگوں کے ساتھ ہے۔ آپ شام اور ترکیہ میں بچوں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں اس  بارے میں  دیے گئے لنک پر کلک کیجیے ۔

امریکی گلوکارہ اور اداکارہ ڈیمی لوواٹو نے انسٹاگرام پر اپنے 145 ملین فالوورز کے ساتھ زلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے کے حوالے سے معلومات شئیر کرتے ہوئے لکھا  ہے کہ میرا اھ دل متاثرین اور زلزل زدگان کے لیے دھڑ رہا ہے۔

امریکی اداکارہ جینیفر گارنر نے برطانیہ میں قائم سیو دی چلڈرن کی جانب سے ترکیہ اور شام کے لیے شروع کی گئی عطیہ مہم  کو شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اگر آپ ترکیہ اور شام میں خاندانوں کی مدد کرنے کے طریقے تلاش کر رہے ہیں، تو براہ کرم سیو دی چلڈرن کی انسانی امدادی سرگرمی وں پر ایک نگاہ ڈالیں۔

پرتگالی فاڈو میوزک آرٹسٹ ماریزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کے ساتھ ترکیہ میں زلزلے سے متعلق عطیہ مہم کے بارے میں معلومات شیئر  کی ہیں ۔

بالی ووڈ کے مشہور ستاروں میں سے ایک عالیہ بھٹ نے ترکیہ  میں آنے والے زلزلے کی خبر دینے والی ایک پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ دل دہلا دینے  والے مناظر ہیں ۔

ایرانی نژاد امریکی اداکارہ شہرہ اگدشلو نے اپنے دکھ کا اظہار ان الفاظ میں کیا:" میں نے جب زلزلے کی خبر جس میں ترکی اور شام سے ہزاروں بے گناہ مارے گئے  سنی  تو مجھے بہت دہچکہ لگا۔  انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ وہ اکیلے نہیں ہیں۔ پوری دنیا سے مدد آ رہی ہے کیونکہ انسانیت ابھی زندہ ہے۔ میرا دل سب کے ساتھ ہے۔

ہندوستانی نژاد برطانوی اداکار اور کامیڈین آصف مانڈوی نے بھی اپنے مداحوں  کے  ساتھ ادانہ  میں لی گئی ایک ملبے کی تصویر شیئر کی ہے۔



متعللقہ خبریں