ترکیہ میں 7٫7 اور7٫6 کی شدت کے زلزلوں کے نتیجے میں جانبحق افراد کی تعداد 5 ہزار 434 تک پہنچ گئی ہے

وزیر صحت فخرالدین  قوجہ کے مطابق    اس  زلزلے  میں  5 ہزار 434 افراد ہلاک اور 31 ہزار 777 زخمی ہوئے ہیں

1943399
ترکیہ میں 7٫7 اور7٫6 کی شدت کے زلزلوں کے نتیجے میں جانبحق افراد کی تعداد 5 ہزار 434 تک پہنچ گئی ہے

قہرامان ماراش میں7٫7 اور 7٫6 کی  آنے والے  شدت کے زلزلوں میں اپنی جانیں گنوانے والے افراد کی تعداد میں  اضافہ ہو کر یہ  5 ہزار 434 پہنچ گئی ہے۔

وزیر صحت فخرالدین  قوجہ کے مطابق    اس  زلزلے  میں  5 ہزار 434 افراد ہلاک اور 31 ہزار 777 زخمی ہوئے ہیں۔

زلزلے سے متاثرہ تمام علاقوں  جہاں 5,775 عمارتیں مسمار ہوچکی ہیں میں امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ترک ہلال احمر کی طرف سے  پہلے مرحلے میں زلزلے سے متاثرہ  علاقوں میں بھیجے گئے دس ہزار خیموں کو لگادیا گیا ہے۔

علاقے میں فرائض ادا کرنے والے   سرچ اینڈ ریسکیو اہلکاروں کی تعداد 25 ہزار 693، گاڑیوں کی تعداد 360 اور تعمیراتی آلات کی تعداد 3 ہزار 361 ہے۔



متعللقہ خبریں