دہشت گرد تنظیمیں سویڈن کی نیٹو رکنیت کے راستے میں بارودی سرنگیں بچھا رہی ہیں: چاوش اولو

دہشت گرد تنظیمیں اور متعصب سویڈن کی نیٹو رکنیت کے راستے میں بارودی سرنگیں بچھا رہے ہیں اور سویڈن جان بوجھ کر ان بارودی سرنگوں پر پاوں رکھ رہا ہے: وزیرخارجہ میولود چاوش اولو

1942013
دہشت گرد تنظیمیں سویڈن کی نیٹو رکنیت کے راستے میں بارودی سرنگیں بچھا رہی ہیں: چاوش اولو

ترکیہ کے وزیرخارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں نے سویڈن کی نیٹو رکنیت کے راستے میں بارودی سرنگیں بچھا دی ہیں۔

چاوش اولو نے حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی 'تحصیل الانیہ توسیعی مشاورتی اسمبلی' کے اجلاس سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکیہ 40 سال سے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کر رہا ہے اور اس معاملے میں اس کے ساتھ متوقع تعاون نہیں کیا گیا۔ سویڈن  ایک ایسا ملک ہے جہاں دہشت گرد دندناتے پھِر رہے ہیں۔

PKK کے مظاہروں اور قرآن سوزی کے مقابل سویڈن کے موقف پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "ہر روز علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے دہشت گرد تنظیم کے سرغنہ کی تصاویر کے ساتھ آپ کی سڑکوں پر دندناتے پھِر رہے ہیں۔ دوسری طرف آپ آزادی اظہار کا نام دے کر قرآن سوزی کی اجازت دے رہے ہیں۔ ترکیہ کے خلاف ہر طرح کے گھٹیا پن کی اجازت دے رہے ہیں ۔ اس کے بعد آپ کہتے ہیں کہ میں نیٹو کا رکن بنوں گا۔ آپ ہی کہیں کیا یہ ممکن ہے؟"

سویڈن کے وزیر خارجہ ٹوبیاس بِل سٹروم کے اس بیان کے جواب میں کہ 'ترکیہ۔سویڈن۔فن لینڈ  سہ فریقی سمجھوتے میں دین کا موضوع موجود نہیں ہے' وزیر خارجہ میولوچاوش اولو نے کہا ہے کہ "کیا سمجھوتے میں منطقی، عقلِ سلیم کے حامل اور اخلاقی روّیے کا ذکر  کیا گیا ہے؟ کیا یہ  لکھا گیا  ہے کہ انسانوں کی دینی اقدار کا احترام کیا جائے گا؟ کیا انہیں لکھنا ضروری ہے؟  بالکل نہیں کیونکہ یہ سب بنیادی ترین انسانی فرائض ہیں"۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ "یہ دہشت گرد تنظیمیں اور یہ متعصب ان ممالک اور خاص طور پر سویڈن کی نیٹو رکنیت کے راستے میں بارودی سرنگیں بچھا رہے ہیں۔ ہم فن لینڈ کو اس سے بری رکھ رہے ہیں لیکن سویڈن جان بوجھ کر ان بارودی سرنگوں پر پاوں رکھ رہا ہے۔ اگر وہ چاہے تو ان سرنگوں کا صفایا بھی کر سکتا ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ" نہایت معذرت سے کہتا ہوں کہ ہم ایسے کسی  بھی ملک کی نیٹو رکنیت کی حمایت کر کے اسے سر کا تاج نہیں بنا سکتے۔ لیکن جو سمجھوتے میں رقم شرائط کو پورا کرتا ہے ہم اس کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔ صدر رجب طیب ایردوان کی زیر قیادت، بحیثیت ترکیہ، ہم اپنے وعدے کے پکّے ہیں"۔



متعللقہ خبریں