صطفیٰ   شَن توپ کا صومالیہ  کی  وفاقی اسمبلی کے اسپیکرشیخ عدن محمد نورسے ٹیلی  فونک رابطہ

قومی اسمبلی سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات اور صومالیہ میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا

1941941
صطفیٰ   شَن توپ کا صومالیہ  کی  وفاقی اسمبلی کے اسپیکرشیخ عدن محمد نورسے ٹیلی  فونک رابطہ

ترکیہ کی قومی اسمبلی   کے اسپیکر مصطفیٰ   شَن توپ نے صومالیہ  کی  وفاقی اسمبلی کے اسپیکر  شیخ عدن محمد نور سے ٹیلی  فون پر بات  چیت کی ہے۔

قومی اسمبلی سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات اور صومالیہ میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پارلیمنٹ کےا سپیکر شَن توپ نے کہا کہ ترکیہ  میں صومالیہ کو ایک خاص مقام حاصل  ہے۔ انہوں نے صومالیہ میں  حکومت کے دوبارہ  منتخب ہونے اور  شیخ عدن محمد نور کو پارلیمنٹ کا سپیکر منتخب کرنے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ  صومالیہ  کے  صدر حسن شیخ محمود کے دورہ ترکیہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ حاصل ہوا ہے۔  

شَن توپ نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے اثرات کو اجاگر کیا اور امن کے لیے ترکیہ کے کردار کی طرف توجہ مبذول کروائی۔

صومالیہ  فیڈرل اسمبلی کے اسپیکر  نور نے بھی صومالیہ کی ہر میدان میں حمایت پر ترکیہ  کا شکریہ ادا کیا۔

نور نے اس بات پر زور دیا کہ وہ یوکرین روس جنگ میں ترکیہ کے امن کے حامی موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں