ترکیہ یورپی یونین کی سپلائی سیکیورٹی کی بندرگاہ کی حیثیت رکھتا ہے، وزیر دونمیز

ذرائع اور راستوں کو متنوع بناتے ہوئے  طویل مدتی توانائی کی سپلائی سیکیورٹی  مثبت معاشی  پالیسیوں  کو زیادہ حقیقی  اور موثر بنائے گی

1941657
ترکیہ یورپی یونین کی سپلائی سیکیورٹی کی بندرگاہ کی حیثیت رکھتا ہے، وزیر دونمیز

توانائی و قدرتی وسائل کے وزیر فاتح دونمیز کا کہنا ہے  کہ ترکی یورپی یونین کی سپلائی سیکورٹی کو بڑھانے کے لیے سب سے موزوں راستہ اور قابل اعتماد بندرگاہ  کی حیثیت رکھتا ہے۔

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقد کیے جانے والے  اور آذربائیجان کے صدر الہام علی یف کی زیر  صدارت "سودرن گیس کوریڈور کے 9ویں مشاورتی بورڈ کے اجلاس" میں اپنی تقریر میں دونمیز  نے  زور دیتے ہوئے کہا  ہے کہ ذرائع اور راستوں کو متنوع بناتے ہوئے  طویل مدتی توانائی کی سپلائی سیکیورٹی  مثبت معاشی  پالیسیوں  کو زیادہ حقیقی  اور موثر بنائے گی ۔

انہوں نے  بتایا کہ مجھے یقین ہے کہ طویل مدتی توانائی کی فراہمی کے تحفظ کو یقینی بنانے میں سودرن گیس کوریڈور کے اہم کردار کے حوالے سے شرکاء کے درمیان ایک عام فہم  موجود ہے۔ ہم نے اب تک جن تازہ ترین عالمی پیش رفتوں کا سامنا کیا ہے  انہوں نے ایک بار پھر علاقائی توانائی کی سلامتی کے لیے علاقائی تعاون کی اہمیت کو منظر عام پر لایا ہے۔ اس تناظر میں اگر ترکیہ اور آذربائیجان کی سیاسی   حمایت  حاصل نہ ہوتی تو  جنوبی گیس راہداری   عمل میں نہ آتی۔  ترکیہ  اس اعتبار سے  یورپی یونین کی  سپلائی سیکیورٹی کے لیے  موزوں ترین گزرہ گار  اور  ایک مرکزی ملک ہے۔  ترکیہ نے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری اور بین الاقوامی  منصوبوں کی کامیابی کی بدولت   قابل اعتماد  شراکت   داری کا ثبوت  پیش کیا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں