ہم صدر ایردوان اور ترکیہ سے گہری محبت کرتے ہیں : صدر نکولس مادورو

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ ہم صدر رجب طیب ایردوان کو اپنے ملک کے بڑے بھائی کے طور پر دیکھتے ہیں۔ ترک عوام کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم ایردوان سے بہت پیار کرتے ہیں کیونکہ وہ رحم دل اور بڑا دل  رکھنے والے انسان ہیں

1937461
ہم صدر ایردوان اور ترکیہ سے گہری محبت کرتے ہیں : صدر نکولس مادورو

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ ہم صدر رجب طیب ایردوان کو اپنے ملک کے بڑے بھائی کے طور پر دیکھتے ہیں۔ ترک عوام کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم ایردوان سے بہت پیار کرتے ہیں کیونکہ وہ رحم دل اور بڑا دل  رکھنے والے انسان ہیں۔

مادورو نے ان خیالات کا اظہار  ان کے  ملک کا دورہ کرنے والے وزیر تجارت مہمت مش اور ترک وفد کا  استقبال کرتے ہوئے کیا۔

 بعد میں  ترک وفد اور  فارن اکنامک ریلیشن بورڈ (DEİK) اور وینزویلا کے بین الاقوامی پیداواری سرمایہ کاری مرکز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط  کے گئے۔

اس موقع پر نکولس مادورو نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشحالی، باہمی  مفادپر   مبنی  تعلقات  کو فروغ دیا جا رہا ہے اور ہم  مزید  ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں  نے   دونوں  ممالک کے درمیان ترکش ایئرلائنز (THY) کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "ہم ہمیشہ ترکی کی ترقی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ پہلے ہی ترکیہ اور وینزویلا کے درمیان  ہفتے میں 7 پروازیں  جاری ہیں  ور اس میں اضافہ ہوتا رہے گا، کیونکہ ترکیہ  نہ صرف کراکس  کو دنیا سے ملاقات ہے ، بلکہ استنبول، جنوبی امریکہ اور جنوبی امریکہ کو بھی ملاتا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان دوستی  کے بارے میں  مادورو نے کہا کہ "ہم صدر ایردوان کو اپنے ملک کے بڑے بھائی کے طور پر دیکھتے ہیں، ترک عوام کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم ایردوان سے بے حد محبت کرتے ہیں کیونکہ وہ رحمدل اور بڑے دل والے  انسان ہیں۔ ایردوان نے ہمیشہ ہمارے مشکل ترین سالوں میں وینزویلا کے ساتھ کھڑے رہے  جس کا ہم نے  بدترین حالات مشاہدہ کیا ہے۔انہوں نے  اپنی محبت اور شفقت ہمارے  ملک پر نچھاور کیا ہے۔ ہم انہیں اور  "ترک عوام  کو  سلام پیش کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں