ترکیہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا رہے گا: چاوش اولو

ترکیہ، اقتصادی تعاون تنظیم کو عالمی اقتصادیات سے اپنا حق حاصل کرنے کے قابل بنانے کے لئے، اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا جاری رکھے گا: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1937297
ترکیہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا رہے گا: چاوش اولو

ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکیہ، اقتصادی تعاون تنظیم کو زیادہ موئثر شکل دینے اور عالمی اقتصادیات سے اپنا حق حاصل کرنے کے قابل بنانے کے لئے ، اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا جاری رکھے گا۔

چاوش اولو نے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں منعقدہ اقتصادی تعاون تنظیم  وزراء کونسل کے 26 ویں اجلاس  میں شرکاء سے خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں  میں ہم نے اقتصادی تعاون تنظیم کی توسیع  کی 30 ویں سالگرہ منائی ہے۔ اس وسعت کے ساتھ تنظیم علاقے میں اقتصادی تعاون کا اوّلین پلیٹ فورم بن گئی ہے۔

انہوں نے موجودہ دور میں گلوبل اقتصادیات کو درپیش گھمبیر مسائل کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ ان مسائل پر قابو پانے کے لئے اقتصادی تعاون  کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

اقتصادی تعاون تنظیم کے خارجہ تعلقات کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے چاوش اولون نے کہا ہے کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ ، "قبرصی ترک حکومت" کے نام سے تنظیم  کے 3 مبصرین میں شامل ہو گیا ہے۔ تنظیم کی مشترکہ کاروائیوں میں کردار کے حوالے سے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ "فعال ترین مبصر" ہے اور قبرصی ترک گذشتہ 11 سال سے اقتصادی تعاون تنظیم کے تمام اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ قبرصی ترک پس منظر سے ہم سب کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔

چاوش اولو نے اجلاس کی کامیاب صدارت پر ازبکستان کا بھی شکریہ ادا کیا  اور کہا ہے کہ ترکیہ، اقتصادی تعاون تنظیم کو زیادہ موئثر شکل دینے اور عالمی اقتصادیات سے اپنا حق حاصل کرنے کے قابل بنانے کے لئے ، اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا جاری رکھے گا۔



متعللقہ خبریں