ترکیہ کی کامیابیوں کے پیچھے سیاسی مستقل مزاجی کی قوّت کارفرما ہے: ایردوان

حالیہ 20 سالوں میں ملک نے کامیابیوں کی جو داستان رقم کی ہے اس کے پسِ پردہ کارفرما قوّت سیاست میں اعتماد اور مستقل مزاجی کا پائیدار ماحول ہے: صدر رجب طیب ایردوان

1936139
ترکیہ کی کامیابیوں کے پیچھے سیاسی مستقل مزاجی کی قوّت کارفرما ہے: ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ حالیہ 20 سالوں میں ملک نے کامیابیوں کی جو داستان رقم کی ہے اس کے پیچھے کارفرما قوّت  پائیدار سیاسی مستقل مزاجی کی قوّت ہے۔

صدر ایردوان نے ضلع بُرصا میں ملکی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والوں کے لئے منعقدہ تقریبِ تقسیمِ ایوارڈ سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ 20 سالوں میں ملک نے کامیابیوں کی جو داستان رقم کی ہے اس کے پسِ پردہ جو قوّت کارفرما رہی ہے وہ سیاست میں اعتماد اور مستقل مزاجی کا پائیدار ماحول ہے۔ یہی وہ طاقت ہے جس کے بل بوتے پر ہم ،دہشت گردتنظیموں سے لے کر بین الاقوامی طاقتوں تک،  مارشل لاء کی کوششوں  سے لے کر  احتجاجی مظاہروں تک بیسیوں حملوں کے باوجود، ہر امتحان میں کامیاب ہوتے چلے آ رہے ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ اس وقت کہ جب دنیا توانائی اور خوراک سمیت طرح طرح کے بحرانوں پر بات کر رہی  ہے ، ہم برآمدات میں 254 بلین ڈالر  تک رسائی، بڑھتی ہوئی لیبر کے باوجود 32 ملین تک روزگار کی فراہمی  کی شرح، گذشتہ سال کی پہلی تین تہائیوں میں حاصل کردہ 6،2 فیصد ترقیاتی بڑھوتی، سیاحت میں 51 ملین تک پہنچی  ہوئی سیاحوں کی تعداد، 46 بلین ڈالر  کی سیاحتی آمدنی  اور دفاع سے لے کر انرجی تک ہر شعبے میں حاصل کردہ تاریخی کامیابیوں پر بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ دنیا میں پیش آنے والے ہر واقعے کے ساتھ گلوبل سیاست میں ترکیہ کی مخصوص حیثیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ترکیہ اپنی ان کامیابیوں کے ساتھ نہ صرف اپنے علاقے کے لئے  بلکہ افریقہ سے ایشیاء تک تمام مظلوم اقوام کے لئے بھی مثال بن گیا ہے۔



متعللقہ خبریں