ٹرکش ائیر لائِنز 2023ء میں بھی ریکارڈ قائم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی: صدر ایردوان

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار انطالیہ میں منعقدہ THY ایگزیکٹو سمٹ کو بھیجے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں  کیا ہے

1934378
ٹرکش ائیر لائِنز 2023ء میں بھی ریکارڈ قائم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ریکارڈ ساز  ترکش ایئر لائنز (THY) ایک بار پھر 2023  کے سال میں بھی  نیا ریکارڈ قائم کرے گی۔

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار انطالیہ میں منعقدہ THY ایگزیکٹو سمٹ کو بھیجے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں  کیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  دنیا  جو موجودہ دور میں  ایک تکلیف دہ عمل سے گزر رہی ہے  اور گزشتہ   3 سالوں سے کورونا وائرس کی وبا  اور   خطے میں  ہونے والی جھڑپوں  کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے سب سے زیادہ  متاثرہ ش شعبہ  ائیر لاین قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ترکیہ نے وبا  کو  صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے استعمال  کیا ہے  اسی طرح اس نے ہوائی نقل و حمل میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ  ٹڑکش ائیر لائن نے  بروقت اقدامات اور اس وبا کے دوران نافذ کیے گئے  قوانین  سے   ٹرکش ائیر لائن نے بہت ہی کم   نقصان کے ساتھ اپنے  بحران پر قابو  پایا ہے۔

ایردوان نے 2021 کو زِخموں کے مندمل ہونے  کا سال  قرار دیتے  ہوئے 2022 کو   ترکیہ کی  ہوا بازی میں نئے ریکارڈ  قائم کرنے کا سال قرار دیا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ استنبول اور انطالیہ میں مسافروں کی تعداد خاص طور پر اس بات کو واضح طور پر ظاہر کرتی ہے کہ ٹر کش ائیر لائن   دنیا بھر میں مقبول  ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹر کش ائیر لائن نے    گزشتہ   20 سالوں میں 5 براعظموں کے 129 ممالک تک اپنی پروازیں  جاری رکھی ہیں  اور یہ دنیا بھر میں  ترکیہ کا ایک بہت ہی اہم  برانڈ  بن چکا ہے۔

ٹڑکش ائیر لائن  اب دنیا کی 10 سب سے اہم ائیر   لائینز میں شامل ہوتی ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔  میں اس موقع پر  ٹرکش ائیر لائینز    کے کیبن اور کاک پٹ کے عملے سے لے کر تکنیکی ماہرین، سیلز ٹیموں اور دفتری کارکنوں تک سب اہلکاروں   کو  مبارکباد پیش  کرتا ہوں۔

انہوں نے  کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ کی کوششوں کے نتیجے میں  ہم سال 2023  میں بھی  مسافروں اور  سہولتیں  فراہم کرنے کا نیا ریکارڈ   قائم کریں گے ۔



متعللقہ خبریں