وزیر اعظم شہباز شریف کا سیلاب کے خلاف جنگ میں تعاون پرصدر ایردوان سے اظہار تشکر

وزیراعظم  شہباز شریف  نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ وہ جنیوا میں منعقد ہونے والی موسمیاتی مزاحمتی پاکستان کی بین الاقوامی کانفرنس میں صدر ایردوان  کے بھیجے گئے پیغام سے بے حد خوش ہیں

1931456
وزیر اعظم شہباز شریف کا سیلاب کے خلاف جنگ میں تعاون پرصدر ایردوان  سے اظہار تشکر

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ملک میں سیلاب کے خلاف جنگ میں تعاون پر صدر رجب طیب ایردوان اور ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیراعظم  شہباز شریف  نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ وہ جنیوا میں منعقد ہونے والی موسمیاتی مزاحمتی پاکستان کی بین الاقوامی کانفرنس میں صدر ایردوان  کے بھیجے گئے پیغام سے بے حد خوش ہیں۔

شہباز شریف  نے کہا کہ صدر ایردوان پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سرگرمیوں میں اولین کردار ادا کررہے ہیں  جس پر وہ ان کے اور   ترکیہ کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔

پاکستان میں موسم گرما کے دوران ہونے والی مون سون کی بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں 1200 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔



متعللقہ خبریں