ترکیہ کی لال مرچ کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

جنوب مشرقی اناطولیہ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (GAİB) کے اعداد و شمار سے مرتب کردہ معلومات کے مطابق، 2021 میں ترکیہ سے 9 ملین 222 ہزار ڈالر کی مرچ کی برآمدات کی گئیں

1931824
ترکیہ کی لال مرچ کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

ترکیہ کی کٹی  ہوئی  لال  مرچ کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے 2022 میں 14 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 10.5 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

جنوب مشرقی اناطولیہ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (GAİB) کے اعداد و شمار سے مرتب کردہ معلومات کے مطابق، 2021 میں ترکیہ سے 9 ملین 222 ہزار ڈالر کی مرچ کی برآمدات کی گئیں۔

2022 میں برآمدات 10 ملین 549 ہزار ڈالر رہی جو پچھلے سال کے اعداد و شمار سے 14.3 فیصد زیادہ ہے۔

2022 میں جرمنی، انگلینڈ، فرانس، ناروے، ازبکستان، نائجیریا، مالٹا، روس، امریکہ اور اٹلی سمیت 104 ممالک میں 4 ہزار 241 ٹن مرچ فروخت  کی گئی ۔

گزشتہ سال جس ملک  کو کٹی ہوئی سرخ  مرچ سب سے زیادہ برآمد کی گئی وہ 2 لاکھ 350 ہزار ڈالر  ما لیت کے ساتھ  جرمنی تھا۔

اس کے بعددوسرے نمبر پر ہالینڈ 1 لاکھ 401 ہزار ڈالر کے ساتھ اور  تیسرے  نمبر پر  انگلینڈ 1 لاکھ 382 ہزار ڈالر کے ساتھ   رہا ہے ۔



متعللقہ خبریں