ترکیہ: YTB نے درخواستیں وصول کرنا شروع کر دیں، آخری تاریخ 20 فروری

"ترکیہ وظائف پروگرام" نے سال 2023 کے لئے درخواستیں وصول کرنا شروع کر دیں، دنیا بھر سے گریجویٹ، ماسٹر اور ڈاکٹریٹ کی سطح پر تعلیم کے خواہش مند درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں

1930814
ترکیہ: YTB نے درخواستیں وصول کرنا شروع کر دیں، آخری تاریخ 20 فروری

ترکیہ کے بیرونِ ملک مقیم ترکوں اور ترک کمیونٹیوں کے محکمےYTB کے "ترکیہ وظائف پروگرام" نے سال 2023  کے لئے درخواستیں وصول کرنا شروع کر دی ہیں۔

YTB نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ طالبعلموں کے لئے تعلیمی وظائف کا سلسلہ 1992 میں  "گرینڈ اسٹوڈنٹس پروجیکٹ" کے نام سے شروع ہوا اور 2012 سے یہ پروجیکٹ  YTB کے زیرِ انتظام اور " ترکیہ وظائف " کے ٹریڈ مارک کے ساتھ دنیا بھر کے لئے کھول  دیا گیا ہے۔ ترکیہ کے سرکاری بین الاقوامی تعلیمی وظائف پروگرام  YTB نے سال 2023 کے لئے درخواستیں وصول کرنا شروع کر دی ہیں"۔

پروگرام سے استفادے کے لئے  دنیا بھر سے گریجویٹ، ماسٹر اور ڈاکٹریٹ  کی سطح پر تعلیم کے خواہش مند طالبعلم درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔

وظیفے کے حصول کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 20 فروری ہے اور درخواستیں https://tbbs.turkiyeburslari.gov.tr/ انٹرنیٹ صفحے سے وصول کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ YTB کا " ترکیہ وظائف پروگرام" دنیا بھر سے طالبعلموں کو ترکیہ میں اعلیٰ تعلیم کے امکان فراہم کرتا ہے۔ وظیفہ، یونیورسٹی شعبوں میں داخلے، ماہانہ وظیفے، یونیورسٹی فیس، صحت کے بیمے، ہاسٹل  میں قیام، بلا معاوضہ پیشہ وارانہ اور اکیڈمک پروگرام کے ذریعے دو طرفہ فلائٹ ٹکٹ جیسے امکانات کے ساتھ، دنیا کا جامع ترین وظیفہ پروگرام قبول کیا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں