صدر ایردوان کا عراق کے وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ

صدر کے اطلاعاتی امور کے ڈائریکٹریٹ  کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں ترکیہ عراق تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

1930803
صدر ایردوان کا عراق کے وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ

صدر رجب طیب ایردوان نے عراقی وزیر اعظم محمد شعیہ سوڈانی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

صدر کے اطلاعاتی امور کے ڈائریکٹریٹ  کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں ترکیہ عراق تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیلی فونک رابطے میں  صدر ایردوان نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے دور میں ہر شعبے میں دوطرفہ اور علاقائی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وہ عراق کے امن، استحکام اور علاقائی سالمیت کو اتنی ہی اہمیت دیتے ہیں جتنی ترکیہ کی علاقائی سالمیت  کو اہمیت دیتے ہیں۔

 صدر ایردوان نے کہا کہ عراقی سرزمین سے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے وجود کا خاتمہ اس ملک کی قومی سلامتی کے مفادات کی بھی ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں