روسی و یوکرینی محتسب جلد ہی ترکیہ میں ملاقات کریں گے

روسی حقوق انسانی کی عہدے دارہ تاتیانا موسکال کووا نے ماسکو میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتےہوئے بتایا کہ وہ بارہ تا چودہ جنوری کے درمیان ترکیہ کا دورہ کریں گی

1930222
روسی و یوکرینی محتسب جلد ہی ترکیہ میں ملاقات کریں گے

روسی اور یوکرینی محتسب بارہ تا چودہ جنوری کے درمیان ترکیہ میں ملاقات کر سکتے ہیں۔

 روسی حقوق انسانی کی عہدے دارہ تاتیانا موسکال کووا نے ماسکو میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتےہوئے بتایا کہ وہ بارہ تا چودہ جنوری کے درمیان ترکیہ کا دورہ کریں گی ۔

 موسکال کووا نے یہ بھی بتایا کہ  مختلف ممالک سے کثیر تعداد میں محتسب اس فورم میں شرکت کریں گے جس میں یوکرین کے ساتھ ممکنہ مذاکرات سے متعلق مشاورت کی جائے گی ۔

 یوکرینی پارلیمان کے کمیشن برائے حقوق انسانی کے صدر دیمیترو لوبینیتس نے بھی گزشتہ دنوں اپنے بیان میں کہا  تھا کہ ترکیہ میں وہ روسی فریق سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں