ترکیہ: سوڈان میں اگلے مذاکراتی مرحلے کا آغاز ہمارے لئے باعثِ مسرت ہے

ہمارا ملک ہمیشہ کی طرح اب کے بعد بھی سوڈان کے برادر عوام کا ساتھ دینا جاری رکھے گا: ترکیہ وزارت خارجہ

1929625
ترکیہ: سوڈان میں اگلے مذاکراتی مرحلے کا آغاز ہمارے لئے باعثِ مسرت ہے

ترکیہ نے کہا ہے کہ سوڈان میں عبوری مرحلے کے اگلے مذاکرات  کا آغاز باعثِ طمانیت ہے۔

ترکیہ وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ"جمہوریہ سوڈان میں 5 دسمبر 2022 کو طے پانے والے جنیوا سمجھوتے کی بنیادوں پر جاری عبوری مرحلے  کے دوسری سطح کے مذاکرات کا آغاز ہمارے لئے باعثِ مسرت ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکراتی مرحلے کا، سوڈان کے تمام طبقوں کا احاطہ کرنے والے، جامع پلیٹ فورم پر آگے بڑھنا نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ ہمارا ملک ہمیشہ کی طرح اب کے بعد بھی سوڈان کے برادر عوام کا ساتھ دینا جاری رکھے گا"۔



متعللقہ خبریں