ایردوان گزشتہ سال کے بہترین لیڈر رہے ہیں:روسی اخبار

کومرسینٹ نے  کیریل کرویشیف  کے قلم سے لاثانی ایردوان   کے زیر عنوان اپنے تجزیئے میں لکھا ہے کہ   صدر رجب طیب ایردوان گزشتہ سال کے  بہترین عالمی لیڈر ثابت ہوئے ہیں

1928779
ایردوان گزشتہ سال کے بہترین لیڈر رہے ہیں:روسی اخبار

 روسی اخبار کومرسینٹ  نے لکھا ہے کہ یوکرین کے معاملے میں دنیا جہاں منقسم رہی وہیں ترکیہ اپنے موقف پر ثابت قدمی سے ڈٹا رہا ہے۔

 کومرسینٹ نے  کیریل کرویشیف  کے قلم سے لاثانی ایردوان   کے زیر عنوان اپنے تجزیئے میں لکھا ہے کہ   صدر رجب طیب ایردوان گزشتہ سال کے  بہترین عالمی لیڈر ثابت ہوئے ہیں۔

 کریوویشف نے  لکھا ہے کہ روس ۔یوکرین کے آغاز سے اب تک  ترک صدر نے خود کو اس تنازعے سے دور رکھتے ہوئے غیر متبادل مصالحت کی کوششیں جاری رکھی ہیں۔

 تجزیے میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ روس پر مغرب کی  سخت پابندیوں کے بر خلاف ترکیہ سے اس کی تجارت بڑھی ہے،وہ اناج ترسیل معاہدے میں  ثالث بنا ہے جبکہ اس نے  قدرتی گیس کے مرکزی منصوبے کی میزبانی کا بھی موقع حاصل کر لیا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں