پاکستان نے ہمیشہ ترکیہ کا سچا دوست ملک ہونے کا ثبوت فراہم کیا ہے : مصطفیٰ شَن توپ

مصطفیٰ  شَن توپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں محمد صادق سنجرانی کے ناروے کی نوبل کمیٹی کو لکھے گئے خط کا حوالہ دیتے ہوئے انگریزی میں کہا، "شکریہ جناب صدر، ہم دیکھتے اور جانتے ہیں کہ آپ ترکیہ کے سچے دوست ہیں۔"

1928135
پاکستان نے ہمیشہ  ترکیہ کا سچا دوست ملک ہونے کا ثبوت فراہم کیا ہے :  مصطفیٰ شَن توپ

ترکیہ کی  قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ  شَن توپ نے پاکستان سینیٹ کی جانب سے صدر رجب طیب ایردوان کی امن کے نوبل انعام کے لیے نامزدگی پر سینیٹ کے چئیرمین  محمد صادق سنجرانی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

مصطفیٰ  شَن توپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں محمد صادق سنجرانی کے ناروے کی نوبل کمیٹی کو لکھے گئے خط کا حوالہ دیتے ہوئے انگریزی میں کہا، "شکریہ جناب صدر، ہم دیکھتے اور جانتے ہیں کہ آپ ترکیہ کے سچے دوست ہیں۔"

شَن توپ  نے کہا ہے کہ  انہوں نے  صدر ایردوان  کے لیے   28 دسمبر کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کرنے کی  درخواست دی تھی  ۔ انہوں نے کہا کہ  انہوں نے اس سلسلے میں  مختلف ممالک کے پارلیمانوں کے اسپیکر اوراراکین پارلیمنٹ کو بھی خطوط روانہ کیے ہیں۔

متعللقہ خبریں