گزشتہ سال ترکیہ سے  124 ہزار 441 غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کیا گیا

وزارت داخلہ، مائیگریشن مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری کردہ   ویڈیو پوسٹ میں مائیگریشن مینجمنٹ کی  2022 کی سرگرمیوں سے متعلق  ڈیٹا کو جگہ دی گئی ہے

1926966
گزشتہ سال ترکیہ سے  124 ہزار 441 غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کیا گیا

گزشتہ سال ترکیہ سے  124 ہزار 441 غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر  کردیا گیا ۔

وزارت داخلہ، مائیگریشن مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری کردہ   ویڈیو پوسٹ میں مائیگریشن مینجمنٹ کی  2022 کی سرگرمیوں سے متعلق  ڈیٹا کو جگہ دی گئی ہے۔

اس کے مطابق گزشتہ سال 280 ہزار 206 غیر قانونی تارکین وطن کو ملک میں داخلے سے روکا گیا۔ ڈپلیکیشن فری امیگرنٹس کی تعداد 236 ہزار 572 ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ سال ملک بدر کیے گئے غیر قانونی تارکین کی تعداد 124,441 تھی۔

ملک بدر کیے جانے والے غیر قانونی تارکین کی تعداد میں پچھلے سال کے مقابلے میں 161 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح  ملک بدری کی کامیابی کی شرح 71 فیصد  رہی ہے ۔

ملک بدری کرنے کے  مراکز کی تعداد 30  کردی گئِ ہے جہاں 20 ہزار  540 افراد  کی  گنجائش  موجود ہے۔

اس وقت ترکیہ میں 3  ملین  535 ہزار 898 شامی شہری مقیم ہیں۔ گزشتہ سال شام میں 58 ہزار 758 ​​شامی رضاکار محفوظ علاقوں میں واپس جا چکے ہیں اور اب تک 539 ہزار 332 شامی رضاکار انہ طور پر واپس جاچکے ہیں ۔

گزشتہ سال سماجی ہم آہنگی اور زندگی کی تربیت (SUYE) کے دائرہ کار میں 1 لاکھ 395 ہزار 55 اور 1 لاکھ 549 ہزار 680 افراد کو تربیت دی گئی۔

مائیگریشن کونسلنگ سینٹرز نے 1 ملین  164 ہزار 362 افراد کو خدمات فراہم کیں۔ تربیتی سرگرمیوں  میں ، ووکیشنل، خواندگی اور قرآنی کورسز کے دائرہ کار میں 1  ملین  948 ہزار 224 افراد تک رسائی حاصل کی گئی۔

بنیادی طور پر انسانی اسمگلنگ، تارکین وطن کی اسمگلنگ اور سمندر میں پھنسے ہوئے لوگوں کی جانیں بچا نے کے لیے 1024 غیر قانونی تارکین وطن کی  ہنگامی امداد کی درخواستوں کو نبٹایا گیا۔



متعللقہ خبریں