ترکیہ بحیرہ ایجیئن میں اچھے ہمسایہ تعلقات میں دولت کی منصفانہ تقسیم کا مخلصانہ حامی ہے: حلوصی  آقار

حلوصی  آقار  نے ان خیالات کا اظہار بحیرہ مرمرہ میں موجود ترکیہ کے سب سے بڑا جنگی جہاز اناطولین  میں مسلح  ڈران  کی تجرباتی   پروازوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا

1926668
ترکیہ بحیرہ ایجیئن میں اچھے ہمسایہ تعلقات میں دولت کی منصفانہ تقسیم کا مخلصانہ حامی ہے: حلوصی  آقار

وزیر قومی دفاع  حلوصی  آقار  نے کہا کہ ترکیہ بحیرہ ایجیئن میں اچھے ہمسایہ تعلقات میں دولت کی منصفانہ تقسیم کا مخلصانہ حامی ہے۔

حلوصی  آقار  نے ان خیالات کا اظہار بحیرہ مرمرہ میں موجود ترکیہ کے سب سے بڑا جنگی جہاز اناطولین  میں مسلح  ڈران  کی تجرباتی   پروازوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

یہاں اپنے بیان میں، آقار نے بحیرہ ایجیئن اور مشرقی بحیرہ روم میں ترکیہ اور  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے حقوق اور مفادات کا جائزہ  بھی  پیش کیا ۔

انہوں نے کہا کہ  یونان اپنی اشتعال انگیز کارروائیاں اور بیان بازی جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ  سب کو اچھی طرح معلوم ہو جانا چاہیے کہ ترکیہ کسی کے لیے خطرہ نہیں ہے، یہ ایک قابل اعتماد، مضبوط اور موثر اتحادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکیہ کی طرف سے مذاکرات کے مطالبات کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بحیرہ ایجیئن کی دولت کے مخلصانہ اچھے ہمسائیگی کے تعلقات میں منصفانہ اشتراک کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ ہم اپنے اور اپنے قبرصی بھائیوں کے حقوق اور قوانین کی خلاف ورزی نہیں کریں گے، اور ہم کسی بھی قسم کی کوتاہی کی اجازت نہیں دیں گے۔

 

آقار نے فریق ثالث سے مطالبہ کیا کہ وہ واقعات کو معروضی طور پر دیکھیں اور جذباتی یا متعصب فریق نہ بنیں۔

قبرص کے مسئلے کو "قومی مسئلہ" قرار دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ماضی کی طرح، ہم ضمانت اور اتحاد کے معاہدے کے مطابق اپنے قبرصی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم قبرص پر دو خودمختار، مساوی اور آزاد ریاستوں کی بات کر رہے ہیں۔ مسئلہ اب اس شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے قیام کا نہیں   بلکہ اس قائم شدہ ریاست کو تسلیم کرنا ہے۔



متعللقہ خبریں