ماسکو میں ترکیہ، روس، شام کے وزرائے دفاع اور انٹیلی جنس سربراہان کے مذاکرات

وزیر قومی دفاع حلوصی آقار  نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (MIT) کے سربراہ  حقان فیدان کے ہمراہ ماسکو میں موجود ہیں

1925020
ماسکو میں ترکیہ، روس، شام کے وزرائے دفاع اور انٹیلی جنس سربراہان کے مذاکرات

ترکیہ، روس، شام کے وزرائے دفاع اور انٹیلی جنس سربراہان نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں ملاقات کی ہے۔

وزیر قومی دفاع حلوصی آقار  نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (MIT) کے سربراہ  حقان فیدان کے ہمراہ ماسکو میں موجود ہیں۔

آقار اور  فیدان، روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو اور شام کے وزیر دفاع علی محمود عباس اور دونوں ممالک کے انٹیلی جنس سربراہان سے ملاقات کی ہے۔

وزارت کے بیان کے مطابق ملاقات میں شام کے بحران، مہاجرین کے مسئلے اور شام میں تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تعمیری ماحول میں ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں شام اور مجموعی طور پر خطے میں استحکام کو یقینی بنانے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے سہ فریقی فارمیٹ کے اجلاسوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں